گزشتہ 8 دنوں میں 39 دہشت گرد جہنم واصل کیے گئے ہیں، ترک وزیرِ دفاع

ترک مسلح افواج  پر عزم  طریقے سے  دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں

1983359
گزشتہ 8 دنوں میں 39 دہشت گرد جہنم واصل کیے گئے ہیں،  ترک وزیرِ دفاع

وزیرِدفاع  خلوصی  آقار نے کہا  ہے کہ ترک  مسلح افواج کی کارروائیوں میں گزشتہ 8 دنوں میں 39 دہشت گردوں کو بے اثر کر دیا گیا۔

قیصری میں اپنے بیان میں وزیر آقار نے کہا کہ ترک مسلح افواج  پر عزم  طریقے سے  دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں،  شمالی عراق میں دہشت گردوں کے  ٹھکانوں کو ایک ایک کر کے تباہ کر دیا گیا ہے،  شمالی شام میں دہشت گرد راہداری  کو پاش پاش کر دیا گیا جسے قائم کرنے کا ارادہ تھا  اور دہشت گردوں کو  خود ہی کھودے گئے گڑھوں میں دفن کر دیا گیا  ہے۔

ان کا کہنا تھا  دہشت گردی  تا حال  ختم نہیں ہوئی، اس کے برخلاف ہماری جنگ اسی عزم اور جذبے سے جاری ہے۔ حالیہ  دنوں    میں 39 دہشت گردوں کو غیر فعال کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں