ترکیہ: مسئلہ حل نہ کیا گیا تو نتائج گھمبیر ہوں گے

ترکیہ، اسرائیل۔فلسطین مسئلے کے دو حکومتی نظریئے کے دائرہ کار میں پائیدار اور جامع حل کے لئے کی جانے والی تمام کوشش کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا: سیدات اونال

1979630
ترکیہ: مسئلہ حل نہ کیا گیا تو نتائج گھمبیر ہوں گے

اقوام متحدہ میں ترکیہ کے مستقل نمائندہ سفیر سیدات اونال نے کہا ہے کہ ترکیہ، اسرائیل۔فلسطین مسئلے کے دو حکومتی نظریئے  کے دائرہ کار میں پائیدار اور جامع حل کے لئے کی جانے والی تمام کوشش کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

اونال نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی فلسطین کے ایجنڈے کے ساتھ منعقدہ مشرق وسطیٰ نشست سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ مقدس مقامات کی تاریخی حیثیت مسخ کرنے، حرم شریف کا تقدس پامال  کرنے اور مسجدِ اقصیٰ پر چھاپوں جیسے اقدامات نے کشیدگی میں پُر خطر اضافہ کیا اور مسلسل تشدد کی راہ ہموار کی ہے۔

اونال نے ترکیہ کی طرف سے ،مسجد اقصیٰ پر اسرائیل سکیورٹی فورسز کے چھاپوں اور فلسطینی شہریوں کی حراستوں کی ، شدید مذمت کئے جانے کی یاد دہانی کروائی اور کہا ہے کہ رمضان کے مبارک مہینے میں مسجد اقصیٰ میں عبادت میں مصروف انسانوں پر حملے ناقابل قبول ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہودی آبادکاروں کی پُر تشدد کاروائیاں اس درجہ شدت اختیار کر گئی ہیں  کہ جس کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔ اسی وجہ سے رواں سال کے آغاز سے اب تک متعدد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہاں ہم ،اس پُر خطر روش پر، بین الاقوامی پلیٹ فورم کے اندیشوں سے آگاہ کر رہے ہیں۔ اگر اس مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو اس کے نہایت سنجیدہ نتائج نکلیں گے"۔

سفیر سیدات اونال نے کہا ہے کہ "قبضے کا خاتمہ، مسئلے کے پائیدار اور مستحکم حل کی، اوّلین شرط ہے۔ جب تک 1967 کی سرحدوں کی بنیاد پر اور مشرقی القدس کے دارالحکومت والے آزاد اور خود مختار فلسطین کا قیام عمل میں نہیں آتا مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کا حصول ناممکن ہو گا۔ ترکیہ، اسرائیل۔فلسطین مسئلے کے دو حکومتی نظریئے کے دائرہ کار میں پائیدار اور جامع حل کے لئے کی جانے والی تمام کوشش کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا "۔



متعللقہ خبریں