ترکیہ: آق قویو جوہری پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے قبل ایردوان ۔ پوتن ملاقات

آق قویو جوہری پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے قبل صدر رجب طیب ایردوان ٹیلی فون پر روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ملاقات کریں گے: ابراہیم قالن

1979742
ترکیہ: آق قویو جوہری پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے قبل ایردوان ۔ پوتن ملاقات

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان، روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ، ٹیلی فونک ملاقات کریں گے۔

ترکیہ صدارتی دفتر کے ترجمان ابراہیم قالن نے ، سیاست، اقتصادیات اور سماجی تحقیق کے وقف SETA میں "ترک خارجہ پالیسی کے سو سال" نامی کانفرنس سے خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ" مرسین میں، آق قویو جوہری پاور پلانٹ میں ایندھن بھرنے کی، تقریب سے قبل صدر رجب طیب ایردوان ٹیلی فون پر روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، انرجی میں تعاون اور علاقائی موضوعات پر بات چیت کی جائے گی"۔

قالن نے روس۔یوکرین جنگ کے حوالے سے مغربی ممالک سے اپیل کی اور کہا ہے کہ "آئیے، یوکرین جنگ کے خاتمے  کے لئے ، اپنے تمام امکانات اور قابلیتوں کو حرکت میں لے آئیں۔ اس جنگ کی طوالت،  پھیلاو اور پیچیدگی عالمی تباہی کے علاوہ اور کسی کام نہیں آئے گی"۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکیہ کے مفادات اور حقوق کو  ہدف بنانے والی کسی کاروائی کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ دہشت گرد تنظیم PKK/PYD/YPG اور اس کی مختلف شکلیں خواہ کہیں بھی کیوں نہ ہوں اور خواہ کسی بھی پرچم تلے کیوں نہ ہوں ہمارا کھُلا اور جائز ہدف ہیں۔ ہم اپنے ملّی مفادات کے دائرہ کار میں اپنی خبر رسانی، اپنے عسکری اور اپنے سیاسی تجزیئے کے ساتھ فیصلہ کریں گے  اور مطلوبہ اہداف کو نشانہ بنائیں گے"۔

صدارتی دفتر کے ترجمان ابراہیم قالن نے ماسکو میں، ترکیہ، روس، شام اور ایران  کے وزرائے دفاع کی شرکت سے، منعقدہ  چہار فریقی اجلاس کا بھی ذکر کیا اور  کہا ہے کہ "مذاکرات کا پیشگی شرائط کے بغیر جاری رہنا ضروری ہے"۔



متعللقہ خبریں