سال کے پہلے تین مہینوں میں 16 ملین 403 ہزار مسافروں نے استنبول ایئرپورٹ کا استعمال کیا

استنبول ایئرپورٹ آپریٹر İGA کے سینئر مینیجر (CEO) قادری  سامسن لو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر گزشتہ سال کے مقابلے میں  2023 کے پہلے تین مہینوں میں ایئرپورٹ استعمال کرنے والے مسافروں کی تعداد  میں اضافہ ہونے کی خبر کو شیئر کیا ہے

1974759
سال کے پہلے تین مہینوں میں 16 ملین 403 ہزار مسافروں نے استنبول ایئرپورٹ کا استعمال کیا

سال کے پہلے تین مہینوں میں 16 ملین 403 ہزار مسافروں نے استنبول ایئرپورٹ کا استعمال کیا ہے۔

استنبول ایئرپورٹ آپریٹر İGA کے سینئر مینیجر (CEO) قادری  سامسن لو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر گزشتہ سال کے مقابلے میں  2023 کے پہلے تین مہینوں میں ایئرپورٹ استعمال کرنے والے مسافروں کی تعداد  میں اضافہ ہونے کی خبر کو شیئر کیا ہے۔

اس خبر  کے مطابق استنبول ایئرپورٹ، جسے گزشتہ سال کے پہلے تین مہینوں میں 11 ملین 371 ہزار مسافروں نے استعمال کیا تھا، اس سال اسی عرصے میں 16 ملین 403 ہزار مسافروں  نے استعمال کیا ہے۔

خبر  کے مطابق استنبول ایئرپورٹ کو جنوری میں 3  ملین  466 ہزار مسافروں نے استعمال کیا، فروری میں 3  ملین  549 ہزار اور مارچ میں 4 لاکھ 355 ہزار مسافروں نےاستعمال کیا جبکہ  اس سال جنوری میں 63 فیصد اضافے کے ساتھ 5 ملین637 ہزار مسافروں نے اس  ائیر پورٹ کو  استعمال کیا۔ فروری میں 42 فیصد اور مارچ میں 20 فیصد اضافے کے ساتھ 5  ملین 24 ہزار مسافروں  کی تعداد میں   32  فیصد  اضافے کے ساتھ 5  ملین  742 ہزار مسافروں کی اس ائیر پورٹ نے میزبانی کی۔



متعللقہ خبریں