ہم 20 اپریل کو بحیرہ اسود قدرتی گیس کا افتتاح کر دیں گے: ایردوان

انرجی کے شعبے میں جس خود انحصاری کا تانا بانا ہم سالوں سے بُن رہے ہیں وہ 20 اپریل کو  بحیرہ اسود سے شروع ہو کر موج در موج پورے وطن میں پھیل جائے گی: صدر ایردوان

1970612
ہم 20 اپریل کو بحیرہ اسود قدرتی گیس کا افتتاح کر دیں گے: ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان 20 اپریل کو فلیوس میں، متوقع تقریب کے ساتھ ،بحیرہ اسود سے  خشکی پر لائی گئی قدرتی گیس کا افتتاح کریں گے۔

صدر ایردوان نے بعض ٹیلی ویژن چینلوں کی مشترکہ براہ راست نشریات میں اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دیئے۔

اس سوال کے جواب میں کہ "کیا انرجی کے شعبے میں کوئی نئی خوشخبری ہے؟" صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "20 اپریل کو ہماری بحیرہ اسود گیس خدمات کا آغاز کر دے گی۔ 20 اپریل کو فلیوس میں ہم بحیرہ اسود گیس کو آگ دِکھا ئیں گے اور اس کے بعد ترکیہ اپنی مقامی گیس استعمال کرنا شروع کر دے گا۔انرجی کے شعبے میں جس خود انحصاری کا تانا بانا ہم سالوں سے دھاگہ دھاگہ کر کے بُن رہے ہیں وہ خودانحصاری 20 اپریل کو  بحیرہ اسود سے شروع ہو کر موج در موج پورے وطن میں پھیل جائے گی۔

صدر رجب طیب ایردوان نے اسرائیلی فورسز کے مسجد اقصیٰ پر حملے کی بھی مذّمت کی اور کہا ہے کہ ماہِ رمضان میں کیا گیا یہ حملہ ناقابل قبول ہے۔ ہم نے وزارت خارجہ کی سطح پر بھی واقعے کی مذمت کی ہے اور میں خود بھی اس کی  مذّمت   کرتا ہوں۔ کوئی بھی سکیورٹی اندیشہ ایسے غیر انسانی اقدام کا سبب نہیں بننا چاہیے۔مسجد اقصیٰ کی تاریخی حیثیت اور معنویت  پر، فلسطینیوں  کے عقیدے پر  اور آزاد زندگی کے حق پر  اس نوعیت کے حملوں کو  قطعی شکل میں بند ہو جانا چاہیے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو کشیدگی اور تناو میں اضافہ کرنے والے اقدامات  سے باز آجانا چاہیے ۔کیا  ہم اپنے ملک میں یہودیوں کے معبدوں پر  اس طرح کے حملے کر رہے ہیں؟ نہیں ، کیونکہ ہمارے نزدیک عبادتگاہ ایک مقدس مقام ہے۔ اسرائیل کو جان لینا چاہیے کہ ہم ہر حال میں اپنے فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دینا اور اپنے مقدسات کی حفاظت کرنا جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں