ترکیہ  کی  مقامی الیکٹرک کار توگ صدر ایردوان اور خاتونِ اول کے حوالے کردی گئی

صدارتی محل میں  پیش کی جانے والی ان دونوں کاروں کے بعد  ترکیہ کی توگ گاڑیوں کی باقاعدہ ترسیل کا آغاز کردیا گیا ہے

1969352
ترکیہ  کی  مقامی الیکٹرک کار توگ صدر ایردوان اور خاتونِ اول کے حوالے کردی گئی
togg.jpg
togg erdogan.jpg

ترکیہ  کی  مقامی الیکٹرک کار توگ  کی پہلی دو گاڑیوں کو صدر ایردوان   اور ان کی اہلیہ خاتونِ اول ایمنیے  ایردوان کے حوالے کردیا گیا ہے۔

صدارتی محل میں  پیش کی جانے والی ان دونوں کاروں کے بعد  ترکیہ کی توگ گاڑیوں کی باقاعدہ ترسیل کا آغاز کردیا گیا ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے توگ کی صدارتی محل میں  ترسیل کے موقع پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے لیے قابلِ فخر توگ  کار    کا آرڈر ہم نے   2019 میں دیا تھا   اور آج اس گاڑی کو حاصل کرکے بڑی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

تقریب میں اپنے خطاب میں ایردوان نے کہا کہ آج ہم اپنی قوم کے 60 سالہ خواب کی تکمیل کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ کی تیار کردہ توگ گاڑی صرف ترکیہ ہی میں نہیں بلکہ دنیا کی سڑکوں پر دوڑتی ہوئی دکھائی دے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ گاڑی بڑی آرامدہ، تیزفتار،  سب کثح اس گاڑی میں موجود ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ  آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف کو توگ کی ترسیل آج دارالحکومت باکو میں کی جائے گی، اوراس گاڑی کو   ازبکستان بھیجنے  کی بھی تیاری کی جا رہی ہے۔

خاتون اولایمنے ایردوان   نے کہا کہ مجھے اپنے ملک پر فخر ہے۔ گاڑی استعمال کرنے میں بھی بہت آرام دہ ہے۔ آپ اس میں پرسکون محسوس کرتے ہیں۔ میں ان لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے اس گاڑی میں تیار کرنے  میں کردار ادا کیا۔ ایک بہت ہی عمدہ گاڑی ہے  اور میں اس موقع پر  نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں۔

صدر ایردوان کو پہلی گاڑی حوالے کیے جانے کے بعد  بڑے پیمانے پر اس گاڑی کی   تیاری  کا سلسلہ جاری ہے اور  سال کے آخر تک صارفین کو 20 ہزار گاڑیوں کی فراہمی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں