عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ کےعزم کی تصدیق کی ہے: ایردوان

صدر ایردوان نے کہا کہ ہم نے ہر قسم کی دہشت گردی سے لڑنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ہم نے بصرہ سے ترکیہ کی سرحد تک سڑک اور ریلوے ٹرانسپورٹ کاریڈور کی تعمیر کے لیے 'ترقیاتی روڈ پروجیکٹ' کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے اپنے عزم پر زور دیا ہے

1963384
عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی  کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ کےعزم کی تصدیق کی ہے: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی نے ہر قسم کی دہشت گردی سے لڑنے کے اپنے عزم کی تصدیق کی ہے۔

صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ کے صدارتی  محل  میں عراقی وزیر اعظم سوڈانی سے ملاقات کی ہے۔

دو طرفہ اور بین وفود کی ملاقاتوں کے بعد، ایردوان اور  سوڈانی  نے مشترکہ پریس کانفرنس  سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ  وزیر اعظم  سوڈانی  کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں، انہوں نے تمام جہتوں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ہم نے ہر قسم کی دہشت گردی سے لڑنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ہم نے بصرہ سے ترکیہ کی سرحد تک سڑک اور ریلوے ٹرانسپورٹ کاریڈور کی تعمیر کے لیے 'ترقیاتی روڈ پروجیکٹ' کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے اپنے عزم پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  عراقی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے بنیادی طور پر PKK، داعش اور فتح اللہ دہشت گرد تنظیم (FETO)  کے خلاف جنگ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  یہ تنظیمیں دونوں ممالک کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "ہمارے عراقی بھائیوں سے ہماری توقع یہ ہے کہ وہ PKK کو ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر تسلیم کریں اور اس خونخوار دہشت گرد تنظیم سے اپنی سر زمیں سے اس کا مکمل خاتمہ کریں۔

صدر ایردوان   نے کہا  کہ ترکیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ترکیہ اور عراق، جنہوں نے گزشتہ سال 24 بلین ڈالر سے زائد کا ریکارڈ توڑا، اپنے تجارتی حجم کو مزید بڑھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

صدر نے  اس موقع پرعراق اور ترک باشندوں کو   نو روز تہوار  کی مبارکباد  پیش  کی ۔



متعللقہ خبریں