ترکیہ کا حُر جیٹ رن وے پر آ گیا
ہمارے مقامی و ملّی جیٹ کے آسمانوں سے مِلاپ میں بس گنتی کے دن رہ گئے ہیں: اسماعیل دیمیر
1962059
ترکیہ صدارتی دفتر محکمہ دفاعی صنعت کے سربراہ اسماعیل دیمیر نے کہا ہے کہ قومی محارب طیارے MMU کے بعد قومی جیٹ طیارہ 'حُر جیٹ' بھی رن وے پر آ گیا ہے۔
دیمیر نے ٹویٹر سے ترکیہ کی فضائی و خلائی صنعت 'توساش ' کے ہیش ٹیگ کے ساتھ 'حُرجیٹ ' کے بارے میں ٹویٹ کی ہے۔
ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ" MMU کے بعد حُر جیٹ بھی رن وے پر آ گیا ہے۔ ہمارے مقامی و ملّی جیٹ نے دوڑنا شروع کر دیا ہے اور اب اس کے آسمانوں سے مِلاپ میں بس گنتی کے دن رہ گئے ہیں"۔
دیمیر نے کہا ہے کہ "میں اس جیٹ کی تعمیر میں حصّہ لینے والے ہر شخص کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ فخر ہم سب کا فخر ہے"۔