ترکیہ اور امریکہ کے درمیان وسیع تر جیو پولیٹیکل اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی ضرورت ہے: ابراہیم قالن

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے  ان خیالات کا اظہار   نیویارک، میں یو ایس چیمبر آف کامرس میں منعقدہ یو ایس-ترکیہ بزنس فورم  سے خطاب کرتے ہوئے کیا

1959205
ترکیہ اور امریکہ کے درمیان وسیع تر جیو پولیٹیکل اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی ضرورت ہے: ابراہیم قالن

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا کہ دنیا کو درپیش چیلنجز، توانائی سے لے کر امیگریشن تک، دہشت گردی کے خلاف جنگ سے لے کر یوکرین میں جنگ تک، اب ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، اس لیے ترکیہ اور امریکہ کے درمیان وسیع تر جیو پولیٹیکل اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے  ان خیالات کا اظہار   نیویارک، میں یو ایس چیمبر آف کامرس میں منعقدہ یو ایس-ترکیہ بزنس فورم  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ  6 فروری کو آنے والے زلزلے ترکیہ کی تاریخ کے بدترین اور جدید تاریخ میں ریکارڈ کیے گئے بدترین زلزلوں میں سے ایک تھے۔

قالن نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان نے زلزلہ متاثرین کے لیے ایک سال میں 200 ہزار مکانات تعمیر کرنے کا وعدہ کیا  ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ تاریخ کی بدترین قدرتی آفت کے صرف تین ماہ بعد عام انتخابات وقت پر ہو سکتے ہیں اور کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ کوئی اور ملک اتنی بڑی آفت  کے بعد  الیکشن  کروا سکے۔

قالن نے کہا کہ  سویڈن اور فن لینڈ کو نیٹو کی رکنیت پر ترکیہ کے موقف کے حوالے سے ترکیہ کے سیکورٹی خدشات کو دور کرنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں، اور  کہا کہ -16 لڑاکا طیاروں کی سپلائی اور جدید کاری کے عمل کو اس سے جوڑنا "بالکل غیر معقول"  جسے ہر قبول نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے  کہا  کہ ترکیہ توانائی کی پائپ لائنوں سے لے کر گرم پیش رفت تک خطے کا اہم کھلاڑی ہے، قالن نے کہا کہ ترکیہ، ایک ناگزیر ملک کے طور پر، خطے کے تمام منصوبوں میں اسے مدِ نظر رکھتے ہوئے ہی فیصلے کیے جانے چاہیں۔

انہوں نے کہا کہ  وہ دونوں ممالک کے جغرافیائی سیاسی عالمی مفادات کے ساتھ ساتھ نیٹو میں تعلقات کی تزویراتی اہمیت کی بنیاد پر امریکی کانگریس کے مزید ارکان کے  ترکیہ کا دورہ کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔

قالن نے امریکی کاروباری دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرے۔

صدارتی ترجمان  ابراہیم قالن نے کہا کہ ترکیہ میں کاروباری دنیا کے لیے ایک دوستانہ ماحول  موجود ہے  اور ترکیہ میں   سرمایہ کاری  کرنے والے اپنے مقاصد میں ضرور کامیاب ہوتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں