زلزلے کے نتیجے میں جان بحق افراد کی تعداد 46 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے: صدر ایردوان

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار  کابینہ کے  اجلاس کے بعد  بیان دیتے ہوئے کیا۔  اانہوں نے کہا کہ یہ نقصان جمہوریہ  ترکیہ  کی تاریخ  کا سب سے بڑا  جانی اور مالی نقصان ہے

1955764
زلزلے کے نتیجے میں جان بحق افراد کی تعداد 46 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب  ایردوان   نے کہا ہے کہ قہرامان ماراش   سمیت 11 صوبوں میں   6 فروری  کے زلزلوں کے نتیجے میں 46 ہزار 104  افراد جان بحق ہوچکے ہیں۔

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار  کابینہ کے  اجلاس کے بعد  بیان دیتے ہوئے کیا۔  اانہوں نے کہا کہ یہ نقصان جمہوریہ  ترکیہ  کی تاریخ  کا سب سے بڑا  جانی اور مالی نقصان ہے۔

انہوں نے ان زلزلوں میں جان بحق ہونے والے افراد  کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے جان بحق افراد کے لواحقین  اور  رشتہ داروں سے تعزیت  کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ  زلزلوں کے فوراً  بعد  رایست اور حکومت ہونے کے ناتے کٹینٹ اور کنٹینر سٹی قائم کرنا شروع کردیا  تھا تاکہ  زلزلے سے متاثرہ  افراد کو آباد  کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ دو ماہ کے اندر اندر    ایک لاکھ کنٹینر   ہزار کنٹینر قائم کرتے ہوئے نصف ملین افراد کو آباد کیا جاسکے گا۔

صدر ایردوان نے  کہا کہ  زلزلے کے متاثرہ علاقوں میں  405 ہزار رہائشی مکانات  اور 83 ہزار دیہی  مکانات  تعمیر کرتے ہوئے  متاثرہ افراد کے حوالے کردیے جائیں گے۔

انہوں نے ملک میں  14 مئی کو عام انتخابات  کروانے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ان انتخابات کے ایجنڈے میں زلزلے کا موضوع سر فہرست ہوگا۔

صدر ایردوان   نے کہا کہ وہ دس  مارچ بروز جمعہ ملک میں عام انتخابات  کروانے کی تاریخ کا سرکاری طور پر اعلان کریں گے اور اور اس کے اگلے روز  اسے سرکاری گزٹ میں شائع کردیا جائے گا جس  کے نتیجے میں انتخابی مہم  کا آغاز ہو جائے گا۔



متعللقہ خبریں