ہم نے، زلزلہ زدہ علاقوں کی تعمیرِ نو کے لئے، ابتدائی سمجھوتے کر لئے ہیں: ایردوان

تعمیر کا کام آج سے شروع ہو جائے گا۔ ہم، اپنے شہروں کو ایک نئے نقطہ نظر کے ساتھ محفوظ اور پُر سکون آبادیاتی مقامات کی شکل دیں گے: صدر رجب طیب ایردوان

1949660
ہم نے، زلزلہ زدہ علاقوں کی تعمیرِ نو کے لئے، ابتدائی سمجھوتے کر لئے ہیں: ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "ہمارا منصوبہ شہری مراکز میں 2 لاکھ مکانات کی تعمیر کرنا ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل کے  لئے جن علاقوں میں ارضیاتی و زمینی تحقیقات مکمل ہو گئی ہے وہاں  ہم نے ابتدائی سمجھوتوں پر دستخط کر دئیے ہیں"۔

صدر رجب طیب ایردوان نے  6 فروری کے زلزلے سے متاثرہ اضلاع میں سے غازی آنتیپ کی تحصیل اصلاحیہ میں زلزلہ زدگان کے لئے لگائے گئے کنٹینر شہر کا دورہ کیا۔

یہاں جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ "زلزلہ زدہ شہروں میں ایک لاکھ 797 مکانات کی  تعمیر کا کام آج سے شروع ہو جائے گا۔ ہم، اپنے شہروں کو ایک نئے نقطہ نظر کے ساتھ محفوظ اور پُر سکون آبادیاتی مقامات کی شکل دینے کے معاملے میں، پُر عزم ہیں"۔



متعللقہ خبریں