وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا ادیامان میں زلزلے سے متاثرہ علاقے کا دورہ

ادیامان کے ہوائی اڈے   پہنچنے پر   وزیر ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر عادل قارا اسماعیل اولو  اور وزیر تجارت مہمت مش نے  خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر  پاکستان سے لائی گئی امداد کو  ترک حکام کے حوالے  کیا

1947882
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا ادیامان میں زلزلے سے متاثرہ علاقے کا دورہ
sahbaz serif adiyaman deprem.jpg
sahbaz serif adiyaman.jpg
sahbaz serif adiyaman deprem.jpg

6 فروری کو  ترکیہ میں آنے والے 7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں  جسے  صدی کی آفت قرار دیا گیا ہے کے بعد پاکستان کے  وزیر اعظم شہباز شریف نے ادیامان کا دورہ کیا ہے۔

ادیامان کے ہوائی اڈے   پہنچنے پر   وزیر ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر عادل قارا اسماعیل اولو  اور وزیر تجارت مہمت مش نے  خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر  پاکستان سے لائی گئی امداد کو  ترک حکام کے حوالے  کیا

ادیامان  پاکستانی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے  وزیراعظم شہباز شریف نے ان خاندان کے افراد سے ملاقات کی جنہیں پاکستان کی ریسکیو ٹیموں نے زندہ بچایا تھا۔

یہاں پر   وزیراعظم شہباز شریف نے  قارا اسماعیل اولو اور مہت مُش سے  ترکیہ کے زلزلے  سے متعلق   بریفنگ حاصل کی۔

اس موقع پر وزیراعظم  شہباز شریف نے کہا کہ ہم ترکیہ  کے ساتھ  ایک خاندان ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ  اور پاکستا ن یک جان دو قالب اور ایک جیسی روح  کے مالک  ممالک ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے فوری طور پر موسم سرما کے خیمے، کمبل اور دیگر اشیائے ضروریہ کے علاوہ   سرچ اینڈ ریسکیو اور میڈیکل ٹیمیں بھی  بھیجی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے خود  اپنے آنکھوں سے  اس شہر  کی  تباہی دیکھی ہے، گھر بار اور دفاتر سب  تباہ ہوچکے ہیں ۔  اس میں ذرہ بھر کوئی  شک نہیں کہ میرے  محترم برادر  صدر رجب طیب ایردوان   اور ان کی حکومت اور بہادر ترک عوام دن رات کام کرتے ہوئے  اس بحران پر قابو پالیں گے۔

متعللقہ خبریں