قاہرامان ماراش زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار 213 ہو گئی

ملبے تلے سے زندہ نکالے جانے والے افراد کی تعداد 20 ہزار ہے جنہیں فوری طبی امداد کے بعد بری، فضائی  ایمبولینسوں اور بحری راستے   متاثرہ علاقوں کے علاوہ کے  شہروں کو منتقل کرتے ہوئے زیر علاج لے لیا گیا ہے

1945066
قاہرامان ماراش زلزلے  میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار 213 ہو گئی

6 فروری کو رونما  ہونے والے   ہولناک زلزلے کہ جس سے ترکیہ کے دس شہر بری طرح متاثر ہوئے ہیں سے جانی نقصان 20 ہزار 213 تک ہو گیا ہے۔

وزیر صحت فخرالدین قوجا نے صوبہ خطائے میں  بیان  دیتے ہوئے کہا ہے کہ قاہرامان مراش میں آنے والے زلزلے سے اموات کی تعداد 20 ہزار 813 اور زخمیوں کی تعداد 80 ہزار 52 تک جا پہنچی ہے۔

وزیر قوجا نے بتایا کہ ملبے تلے سے زندہ نکالے جانے والے افراد کی تعداد 20 ہزار ہے جنہیں فوری طبی امداد کے بعد بری، فضائی  ایمبولینسوں اور بحری راستے   متاثرہ علاقوں کے علاوہ کے  شہروں کو منتقل کرتے ہوئے زیر علاج لے لیا گیا ہے۔

آفات و ہنگامی صورتحال کی ڈائریکٹریٹ  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  زلزلہ زدہ علاقوں سے دیگر شہروں کو منتقل کیے جانے والے زلزلہ زدگان کی تعداد 86 ہزار 754 ہے۔

7.7 اور 7.6 کی شدت کے زلزلوں سے منہدم ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے آنے والے شہریوں  کی تلاش اور بچاؤ کی کاروائیاں تسلسل سے جاری ہیں۔

بتایا گیا تھا کہ کیلیس اور شانلی عرفا میں ریکسیو  امور مکمل ہو  گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں