ہم چاہتے ہیں کہ امن قائم ہو اور شامی مہاجرین اپنے وطن لوٹ جائیں: خلوصی آقار

وزیر دفاع نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ  شام کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں  خطے میں امن و سلامتی اور استحکام  قائم ہو  تاکہ ترکیہ میں موجود شامی مہاجرین کی بحفاظت اپنے وطن واپسی کا عمل  ممکن بن جائے

1930601
ہم چاہتے ہیں کہ امن قائم ہو اور شامی مہاجرین اپنے وطن لوٹ جائیں: خلوصی آقار

 ترک وزیر دفاع خلوصی آقار نے کہا ہے کہ  شام میں بشار الاسد  کی حکومت سے مذاکرات جاری رہیں گے۔

 خلوصی آقار  نے گزشتہ روز انقرہ میں صدر رجب طیب ایردوان کی زیر قیادت  منعقدہ کابینہ اجلاس  کے بعد ایک بیان میں اس بات کا اظہار کیا ۔

 وزیر دفاع نے کہا کہ دمشق حکومت کے ساتھ مذاکرات میں انسداد دہشتگردی اور ہجرت کے مسائل پر بات چیت کی ہے،ہمارا مقصد دہشتگردی اور ہجرت  جیسے مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ  شام کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں  خطے میں امن و سلامتی اور استحکام  قائم ہو  تاکہ ترکیہ میں موجود شامی مہاجرین کی بحفاظت اپنے وطن واپسی کا عمل  ممکن بن جائے۔

 وزیر دفاع نے  مزید بتایا کہ متعلقہ مذاکرات میں ہم نے ایسی کوئی بات نہیں رکھی جس سے شام کی قومی فوج  مشکل کا شکار ہو ،امید ہے کہ اس کے بعد بھی انہیں کسی دشواری کا سامنا نہیں کرنا ہوگا، روس -یوکرین جنگ  کے بارے میں اتنا کہوں گا کہ جنگ بندی فوری طور پر بحال ہونی چاہیئے

 

 

 



متعللقہ خبریں