ملک وقوم کے لیے مفید کام کرنے والے نوجوانوں کے لیے ریاستی ذرائع کا منہ کھلا ہے، صدرِ ترکیہ

صدر ایردوان نے استنبول میں اسٹارز آف تھیولوجی ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کیا

1925995
ملک وقوم کے لیے مفید کام کرنے والے نوجوانوں کے لیے ریاستی ذرائع کا منہ کھلا ہے، صدرِ ترکیہ

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ وہ ایسے نوجوانوں کے لیے ریاست کے ذرائع کو متحرک کر رہے ہیں جو کام کرنا، پیدا کرنا، اپنے خوابوں کو آگے بڑھانا اور ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

صدر ایردوان نے استنبول میں اسٹارز آف تھیولوجی ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کیا۔

اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ وہ ہر نوجوان کی کامیابی کو ایک مشعل کے طور پر دیکھتے ہیں جو ترکیہ صدی کی تعمیر کے لیے ان کے سفر کو روشن کرتی ہے، ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ وہ  اس سمجھ بوجھ کے ساتھ ترکیہ کا سب سے بڑا انسانی سرمایہ ہونے والی نوجوان نسل کی قدر وقیمت میں اضافہ کرنے والے ہر طرح کے منصوبوں کی حمایت کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

وطن، قوم اور امت کے لیے  اچھے انسانوں  کی تربیت کرنے کا  ذمہ اپنے کندھوں پر اٹھانے والے  تمام ادارے اور رضاکار تنظیمیں  ہمارے لیے انتہائی اہم ہونے پر زور دینے والے  ایردوان نے کہا کہ "یہ ہمارا بنیادی فرض ہے کہ ہم ان کاموں کی حفاظت کریں جو ہمارے نوجوانوں کو افق اور سوچ  سے ہمکنار کراتے  ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ابتک کی طرح ہم مستقبل میں بھی آپ کے ساتھ ملک کے تمام نوجوانوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔"

انہوں نے  واضح کیا کہ گزشتہ بیس برسوں کے دوران عملی جامہ پہنائی  گئی   جمہوری و ترقیاتی  اصلاحات کی  بدولت  ہم  نے ترکیہ میں  اہم اقدامات اٹھائے ہیں ۔  اسی طرح  نوجوان نسل    جو کہ اچھے اور مفید کاموں  کے لیے اپنے آپ کو وقف کرنے کی  خواہاں ہے کو ان کے خوابوں کی تکمیل  کے لیے ہر طرح  کے قومی   ذرائع کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں