نوآبادیاتی ماضی کامقابلہ کرنےکی جسارت نہ کرنےوالے کس منہ سےہمیں انسانی حقوق کادرتس دیتے ہیں: ایردوان

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار  استنبول دولما باہچے  محل  میں منعقدہ اسلامی عالمی آئینی عدلیہ کانفرنس کی افتتاحی کانگریس سے خطاب  کرتے ہوئے کیا

1922866
نوآبادیاتی ماضی کامقابلہ کرنےکی جسارت نہ کرنےوالے کس منہ سےہمیں انسانی حقوق کادرتس دیتے ہیں: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ جو لوگ اپنے نوآبادیاتی ماضی کا مقابلہ کرنے کی جسارت نہ دکھانے والے  جب بھی منہ کھولتے ہیں انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں۔

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار  استنبول دولما باہچے  محل  میں منعقدہ اسلامی عالمی آئینی عدلیہ کانفرنس کی افتتاحی کانگریس سے خطاب  کرتے ہوئے کیا۔

صدر ایردوان نے  کہا کہ  آج سے شروع ہونے والی اور دو دن تک جاری رہنے والی کانفرنس میں قانون کی حکمرانی، جمہوریت اور انسانی حقوق کے احترام جیسے موضوعات پر مفید اور نتیجہ خیز گفتگو کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کو  خاص طور پر قانون اور انصاف کے حوالے سے بہت سی غیر منصفانہ، بے بنیاد اور بے رحمانہ تنقیدوں کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنے نوآبادیاتی ماضی کا مقابلہ کرنے کی جسارت نہیں دکھا سکے ہیں  وہ  جب بھی منہ کھولتے ہیں، ہم سے انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ جب ان کی اپنی حفاظت کی بات آتی ہے، تو وہ  ہر ممکنہ تاولیں پیش کرنے سے گریز نہیں کرتے ہیں۔ ہمارے قانون اور انصاف کے نظام کے خلاف  باتیں کرتے ہیں ۔ دنیا کے بہت سے ممالک میں خونخوار دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرنے میں کسی قسم کا کوئی حرج ممحسوس نہ کرنے والے ہمیں انسانی جان کی حرمت پر لیکچر  دیتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔

صدر ایردوان نے کہا کہ شامی، عراقی اور افریقی تارکین وطن کے لیے اپنے دروازے بند کرنے والے   جب PKK  اور فیتو  دہشت گرد تنظیموں کے ارکان کی بات آتی ہے تو ہر ممکنہ  رواداری سے کام لیتے ہوئے  دکھائی دیتے ہیں۔



متعللقہ خبریں