ترکیہ: PKK کے 2 دہشت گرد غیر فعال بنا دئیے گئے

آپریشن پنجہ۔کلید کے علاقے زاپ میں نشاندہی کے بعد فضائی آپریشن کر کے PKK کے 2 دہشت گرد غیر فعال بنا دئیے گئے ہیں: ترکیہ وزارت دفاع

1906466
ترکیہ: PKK کے 2 دہشت گرد غیر فعال بنا دئیے گئے

عراق کے شمال میں پنجہ۔کلید آپریشن کے علاقے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 2 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

ترکیہ وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ترک مسلح افواج، دہشت گردی  کی کچھاریں مسمار کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ عراق کے شمال میں آپریشن پنجہ۔کلید کے علاقے زاپ میں  دہشت گردوں کی نشاندہی کے بعد فضائی آپریشن کر کے PKK کے 2 دہشت گرد غیر فعال بنا دئیے گئے ہیں"۔



متعللقہ خبریں