صدر رجب طیب ایردوان انڈونیشیا پہنچ گئے

G20 رہنما تین  نشستوں میں  "فوڈ اینڈ انرجی سیکیورٹی"، "صحت" اور "ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن" کے عنوانات  پر خیالات کا تبادلہ کریں گے

1905922
صدر رجب طیب ایردوان انڈونیشیا  پہنچ گئے

صدر  رجب طیب ایردوان  17 ویں  جی۔20 سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے  انڈونیشیا کے  جزیرہ  بالی  تشریف لے گئے ہیں۔

صدارتی محکمہ اطلاعات  کی جانب سے جاری کردہ  بیان کے مطابق  15 تا 16  نومبر کو منعقد ہونے والے  سربراہی اجلاس کا مرکزی موضوع " ایک ساتھ مل کر مضبوط  بحالی"  ہو گا۔

اس تناظر میں G20 رہنما تین  نشستوں میں  "فوڈ اینڈ انرجی سیکیورٹی"، "صحت" اور "ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن" کے عنوانات  پر خیالات کا تبادلہ کریں گے۔

صدر ایردوان سربراہی اجلاس کے ایک حصے کے طور پر مختلف ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

ایردوان سربراہی اجلاس سے قبل آج بالی میں میزبان انڈونیشیا کے صدر جوکو۔ ویدودو ، کے ساتھ دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے۔

ملاقات کے دوران ترکیہ اور انڈونیشیا کے مابین  تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا اور تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں