اقتصادی معنوں میں ترکیہ ہماری مدد کر سکتا ہے: عراقی وزیراعظم

عراقی وزیرا عظم محمد الشیاع السودانی نے کہا ہے کہ اقتصادی معنوں میں جدت پسند ترکیہ ہماری ترقی میں مدد کر سکتا ہے

1903915
اقتصادی معنوں میں ترکیہ ہماری مدد کر سکتا ہے: عراقی وزیراعظم

 عراقی وزیرا عظم محمد الشیاع السودانی نے کہا ہے کہ اقتصادی معنوں میں جدت پسند ترکیہ ہماری ترقی میں مدد کر سکتا ہے۔

 السودانی نے بغداد میں  منعقدہ پریس کانفرنس  کے دوران اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران  ترکیہ اور عراق کے درمیان تعلقات اور ان کے مستقبل پر غور کیا ۔

عراقی وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان  پانی کی تقسیم  اور سلامتی  جیسے مشترکہ مسائل موجود ہیں، کم بارشوں ،ترکیہ اور ایران سے آنے والے پانی کی مقدار میں کمی سے ہمیں مشکلات در پیش ہیں البتہ ہم اس مسئلے کو سفارتی کوششوں سے حل کرنے کے حامی ہیں، عراق کو ان ممالک سے ملنے والا پانی عالمی قوانین کے تحت ممکن ہے،لہذا اس معاملے میں دو طرفہ مذاکرات ہو سکتے ہیں کیونکہ یہ ہماری زرعی حکمت عملی کے لیے ضروری ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں