صدر ایردوان کا یوکرین کے صدر زیلنسکی سے ٹیلی فومک رابطہ

ایوان صدر کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں 24 فروری سے جاری روس یوکرائن جنگ میں تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے

1901392
صدر ایردوان کا یوکرین کے صدر زیلنسکی سے ٹیلی فومک رابطہ

صدر رجب طیب ایردوان نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سےٹیلی  فون پر بات چیت کی ہے۔

ایوان صدر کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں 24 فروری سے جاری روس یوکرائن جنگ میں تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

بات چیت کے دوران صدر ایردوان  نے اناج کی ترسیل کے مسئلے کے  باہمی تعاون سے حل ہو نے پر  اطمینان کا اظہار کیا  ہے۔

بات چیت میں   صدر ایردوان نے نے اناج کی ترسیل کے معاہدے کے تسلسل کی اہمیت کی نشاندہی کرتے ہوئے  یوکرین اور روس دونوں کی اناج کی مصنوعات فروخت کرنے کی صلاحیت پوری دنیا کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل  ہونے سے آگاہ کیا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ جنگ کو منصفانہ حل کے لیے  یوکرین کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کو مکمل طور پر بحال  کرنے کے لیے سفارتی کوششوں میں اضافہ  کرنے   سے آگاہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں