فٹبال سب امتیازات سے بالا ہو کر انسانوں کو ایک جگہ جمع کرتا ہے: ایردوان

فٹبال بھائی چارے کا نام ہے۔ ہم، "شارٹ اور گول:ترک فٹبال کی تاریخ" نامی اس نمائش کو اس حوالے سے ایک خدمت خیال کرتے ہیں: صدر ایردوان

1901336
فٹبال سب امتیازات سے بالا ہو کر انسانوں کو ایک جگہ جمع کرتا ہے: ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ فٹبال ایک طرف انسانی فطرت میں موجود بصری ذوق اور حسِ رقابت کی تسکین کرتا تو دوسری طرف دوستانہ ماحول پیدا کرتا ہے اور میں شخصی طور پر اس دوستانہ ماحول کی تقویت کے لئے اٹھائے جانے والے ہر قدم کی حمایت کرتا ہوں۔

صدارتی سوشل کمپلیکس کے نمائشی حال میں منعقدہ  "شارٹ اور گول: ترک فٹبال کی تاریخ" نامی نمائش  کے افتتاحی خطاب میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "اس نمائش کے لوازمات ہماری قومی ٹیم کی عالمی تھرڈ  پوزیشن  کے اور بیرونی دنیا میں ہمارے فٹبال کلبوں کی کامیابیوں کے عکاس ہیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "نمائش میں، ایک عصر سے چاند تارے والی کِٹ پہننے والے اور ہمارے لئے  ناقابل فراموش لمحات  چھوڑنے والے لیجنڈ فٹبالروں کی اشیاء اور تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں۔ حاصل الکلام  ترک فٹبال کے نام پر ہمارے ملک میں جو بھی ہے سب یہاں دیکھا جا سکتا ہے"۔

نمائش کے مرکزی خیال "فٹبال بھائی چارہ ہے" کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "فٹبال ، رنگ، نسل، اعتقاد، جنسیت، پیشے، تعلیم اور آمدنی جیسے سب امتیازات سے بالا ہو کر ، انسانوں کو ایک جگہ جمع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ  صلاحیت دنیا میں بہت کم چیزوں میں ملتی ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ" ہم، "شارٹ اور گول:ترک فٹبال کی تاریخ" نامی اس نمائش کو بھی اس حوالے سے ایک خدمت خیال کرتے ہیں"۔

صدر ایردوان نے نمائش کا اہتمام کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور خطاب کے بعد شرکاء کے ہمراہ نمائش کی سیر کی۔



متعللقہ خبریں