وزیر قومی دفاع حلوصی آقار کی برطانوی وزیر دفاع بین والیس سے ملاقات

آقار نے سرکاری مہمان کے طور پر ترکی آنے والے برطانوی وزیر دفاع والیس کا استنبول نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ایئر فورس اکیڈمی میں ایک فوجی تقریب  سے  خیر مقدم کیا ہے

1898091
وزیر قومی دفاع حلوصی آقار کی برطانوی وزیر دفاع بین والیس سے ملاقات

وزیر قومی دفاع حلوصی آقار  نے برطانوی وزیر دفاع بین والیس سے ملاقات کی ہے۔

آقار نے سرکاری مہمان کے طور پر ترکی آنے والے برطانوی وزیر دفاع والیس کا استنبول نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ایئر فورس اکیڈمی میں ایک فوجی تقریب  سے  خیر مقدم کیا ہے۔

والیس کے رسمی دستے کو سلامی دینے کے بعد، دونوں وزراء نے وفود کے درمیان مذاکرات  کی صدارت کی۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ اور علاقائی دفاع، سلامتی اور دفاعی صنعت میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مذاکرات سے قبل   والیس نے ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس انڈسٹری فیئر ساہا ایکسپو کا دورہ کیا اور ملکی اور قومی دفاعی صنعت کی مصنوعات کا جائزہ لیا۔

وزیر دفاع والیس کے دورہ ترکی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ برطانیہ کے نئے وزیر اعظم رشی سنک کی جانب سے دوبارہ تعیناتی کے بعد یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔

وزیر قومی دفاع آقار نے 6-7 اکتوبر کو لندن کا دورہ کیا اور برطانوی وزیر دفاع والیس سے ملاقات کی۔

بتایا گیا کہ استنبول میں ہونے والی ملاقات لندن میں ہونے والی ملاقات کا تسلسل ہے۔



متعللقہ خبریں