ترک مسلح افواج نے شمالی عراق میں پنجہ کلید آپریشن  میں تین دہشت گردوں کو  غیر فعال کردیا

وزارت قومی دفاع کے سوشل میڈیا  سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد جہاں کہیں بھی ہو، وہیں ہدف ہوتا ہے۔ ہماری ترک مسلح افواج دہشت گردوں کے خلاف مؤثر اور فیصلہ کن طریقے سے جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

1867108
ترک مسلح افواج  نے شمالی عراق میں پنجہ کلید آپریشن   میں تین دہشت گردوں کو  غیر فعال کردیا

 

ترک مسلح افواج نے شمالی عراق میں پنجہ کلید آپریشن  کے علاقے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے، کے  تین دہشت گردوں کو  غیر فعال کردیا گیا ہے۔

وزارت قومی دفاع کے سوشل میڈیا  سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد جہاں کہیں بھی ہو، وہیں ہدف ہوتا ہے۔ ہماری ترک مسلح افواج دہشت گردوں کے خلاف مؤثر اور فیصلہ کن طریقے سے جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شمالی عراق میں کامیابی سے جاری پنجہ کلید  آپریشن کے علاقے میں PKK کے 3 دہشت گردوں کو غیر فعال  کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن ایرن محاصرہ کے دائرہ کار میں حقاری  کی جنڈرامری  کمانڈ کی جانب سے 3 بنکروں اور غاروں سے میزائل، دھماکہ خیز مواد، اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے کر تباہ کر دیا گیا۔



متعللقہ خبریں