پاکستان اور ترکی کے درمیان دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کے ترجیحی تجارت کے معاہدے پر دستخط

دونوں ممالک کے درمیان  ترجیحی  تجارت  کے معاہدے  پر  دستخط ہوگئے ہیں ۔ دستخطوں کی تقریب میں  وزیر اعظم  محمد شہباز شریف کی خصوصی شرکت

1867034
پاکستان اور ترکی کے درمیان دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کے ترجیحی تجارت کے معاہدے پر دستخط

پاکستان اور ترکی کے درمیان  دو طرفہ   تجارت  کو فروغ دینے کی جانب اہم قدم اٹھالیا گیا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان  ترجیحی  تجارت  کے معاہدے  پر  دستخط ہوگئے ہیں ۔ دستخطوں کی تقریب میں  وزیر اعظم  محمد شہباز شریف کی خصوصی شرکت۔

اس ترجیحی تجارت  معاہدے پر پاکستان کی جانب سے وزیر تجارت   سید نوید قمر نے  جبکہ ترکی کی جانب سے وزیر تجارت مہمت مُش نے دستخط کیے ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ترجیحی تجارت کے معاہدے  پر دستخط  کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  اس معاہدے سے پاکستان اور ترکی  کے  درمیان  معیشت مزید مستحکم ہو گی۔

پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترک وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط پر حکام کو مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تجارتی معاہدے سے پاکستان اور ترکی کی معیشت مزید مستحکم ہو گی جبکہ پاکستان ترکی کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط ہوئے جو باعث مسرت ہے۔ تجارتی معاہدے کے لیے دونوں ممالک نے کوششیں کیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان معاہدے سے تجارت کی نئی راہیں کھلیں گی۔ معاہدہ 5 ارب ڈالر کے ابتدائی تجارتی ہدف کو حاصل کرنے میں اہم ثابت ہو گا اور دو طرفہ تجارت کے لامحدود مواقع ہیں، دنیا کو بتائیں کہ ہماری ترجیح کاروبار ہے۔

وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات تاریخی ہیں اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کو تجارت میں آسانیاں دی ہیں۔ تجارتی معاہدے سے دونوں ممالک کی معیشت مستحکم ہو گی اور معاہدے کے تحت دونوں ممالک مصنوعات کی تجارت کرسکیں گے۔



متعللقہ خبریں