صدرایردوان اورصدر پوتن کاشام میں تمام دہشت گرد تنظیموں کےخلاف جنگ کرنے کا عزم

صدرایردوان   اورصدر  پوتن کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بارے میں جاری کردہ  مشترکہ بیان میں مختلف شعبوں میں تعاون  کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے

1864394
صدرایردوان اورصدر پوتن کاشام میں تمام دہشت گرد تنظیموں کےخلاف جنگ کرنے کا عزم

صدر رجب طیب ایردوان اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن نے شام میں تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جنگ میں یکجہتی اور ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے کے عزم کی تصدیق کی ہے۔

روس کے شہر سوچی میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات 4 گھنٹے جاری رہی۔

صدرایردوان   اورصدر  پوتن کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بارے میں جاری کردہ  مشترکہ بیان میں مختلف شعبوں میں تعاون  کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

علاقائی اور بین الاقوامی استحکام کے قیام کے لیے ترکی اور روس کے درمیان مخلصانہ، صاف گوئی اور اعتماد پر مبنی تعلقات کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان   میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے شام میں تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جنگ میں یکجہتی اور ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

"دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان تعمیری تعلقات نے یوکرین سے اناج اور خوراک کی نقل و حمل سے متعلق استنبول معاہدے تک پہنچنے میں اہم کردار اداکرنے  کی تصدیق کی ہے۔



متعللقہ خبریں