یوکیرین کے اناج کی عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے کل استنبول میں اجلاس منعقد ہوگا

صدر رجب طیب ایردوان کی"خوراک کے بحران"  کو حل کرنے کی  سفارتی کوششوں اور ہدایات کے دائرہ عمل میں ہونے والے مذاکرات   مثبت ڈگر پر آگے بڑھ رہے ہیں

1854708
یوکیرین کے اناج کی عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے کل استنبول میں اجلاس منعقد ہوگا

وزیر  دفاع خلوصی  آقار  کا کہنا ہے کہ یوکرین کی بندرگاہوں پر اناج کی محفوظ ترسیل کے حوالے سے فوجی وفود کے درمیان مذاکرات کل استنبول میں ہوں گے۔

آقار نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان کی"خوراک کے بحران"  کو حل کرنے کی  سفارتی کوششوں اور ہدایات کے دائرہ عمل میں ہونے والے مذاکرات   مثبت ڈگر پر آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو اور یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریزنکوف کے ساتھ مذاکرات کرنے کی یاد دہانی  کراتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد ترکی کے روس اور یوکیرین کے  ساتھ براہ راست مذاکرات  کو عملی جامہ پہنچایا گیا ہے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ خوراک کے بحران کے حل کے لیے وزارت دفاع کا وفد روسی فوجی وفد سے ملاقات کے لیے روس کے دارالحکومت ماسکو گیا اور پھر یوکرین کا فوجی وفد  ترکی آیا۔ ان تمام بات چیت کے بعد، کل استنبول میں یوکرینی بندرگاہوں میں موجود اناج کو سمندر کے راستے بین الاقوامی منڈیوں  ترسیل کے لیے  ترکی، روسی اور یوکرین کی وزارت دفاع کے فوجی وفود اور اقوام متحدہ کے وفد کے درمیان  مذاکرات  سر انجام پائیں گے۔

 



متعللقہ خبریں