دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی اور ایران کے درمیان تعاون اہم ہے۔ ترک وزیر خارجہ

ترکی اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے علاوہ یوکرین کی جنگ، عراق، افغانستان، شام اور یمن کی صورتحال سمیت علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال

1848913
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی اور ایران کے درمیان تعاون اہم ہے۔ ترک وزیر خارجہ
mevlut cavusoglu.jpg
abdullahiyan-cavusoglu.jpg
abdullahiyan-erdogan.jpg

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی اور ایران کے درمیان تعاون اہم ہے اور دونوں ممالک کو اس مسئلے پر مل کر کام جاری رکھنا چاہیے۔

چاوش اولو نے گزشتہ روزدفترِخارجہ میں ہونے والی ملاقات کے بعد ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کےہمراہ  مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ عبداللہیان کے ساتھ ترکی اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوا ہے ، ہم نے  مختلف شعبوں میں ہم آہنگی اور تعاون کو کس طرح  بہتر بنا سکنے پر  غور کیا ہے۔

ترک وزیر نے  کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو مزید بڑھانے اور موجودہ میکانزم کا اچھا استعمال کرنا ضروری ہے۔ "اس مقصد کے لیے، ہم اپنے 29ویں مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس کے مختصر وقت میں انعقاد کی توقع رکھتے ہیں۔"

ایران کے خلاف پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے چاوش اولو نے کہا کہ "ہم ہمیشہ سے ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کے خلاف رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ تمام فریقین جوہری معاہدے کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں گے۔ جو کہ  باہمی اقتصادی تعلقات اور تجارت کو اپنے مطلوبہ اہداف تک لے جانے میں کای حد تک معاون  ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے علاوہ یوکرین کی جنگ، عراق، افغانستان، شام اور یمن کی صورتحال سمیت علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

دریں اثناء ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا صدر رجب طیب اردوان نے استقبال کیا۔

صدارتی کمپلیکس میں استقبالیہ پریس کی عدم موجودگی میں ہوا۔استقبالیہ میں وزیر خارجہ چاوش اولو بھی موجود تھے۔



متعللقہ خبریں