ماحول اور فطرت کے تحفظ کے لئے ہر ایک کو زیادہ حساس روّیہ اختیار کرنا چاہیے: ایردوان

عاداتِ صرف میں اصراف کا رجحان اور ماحول اور فطرت کی طرف سے لاپرواہی  ابنِ آدم کو طویل المدت نقصان پہنچائے گی: صدر رجب طیب ایردوان

1837829
ماحول اور فطرت کے تحفظ کے لئے ہر ایک کو زیادہ حساس روّیہ اختیار کرنا چاہیے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ماحول اور فطرت کے تحفظ کے لئے ہر ایک کو زیادہ حساس روّیہ اختیار کرنا چاہیے۔

5 جون عالمی یومِ ماحولیات کی مناسبت سے جاری کردہ تحریری پیغام میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ فطرت کے تحفظ کے لئے اٹھایا جانے والا ہر  قدم اہمیت رکھتا ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ صنعتی طرزِ حیات کے فروغ، ٹیکنالوجی کی ترقی اور انسانی اسباب کے فطرت اور ماحول پر اثرات تباہ کن سطح کے ہیں۔ عاداتِ صرف میں اصراف کا رجحان اور ماحول اور فطرت کی طرف سے لاپرواہی  ابنِ آدم کو طویل المدت نقصان پہنچائے گی۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہم بحیثیت پوری انسانیت کے حرکت میں آنے، مسئلے پر کثیر الجہتی شکل میں غور کرنے اور اس کا حل تلاش کرنے پر مجبور ہیں۔ ہم نے بحیثیت ترکی فطرت کے تحفظ اور ماحولیاتی آلودگی  کے سدّباب کے لئے موئثر منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا ہے اور ملک میں جنگلات کی تعداد میں اضافے کے لئے جمہوریت کی تاریخ  کی سب سے بڑی شجرکاری مہم شروع کی ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہم آنے والی نسلوں کے لئے زیادہ  قابل رہائش دنیا چھوڑنے کے لئے کوشش کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آج عالمی یومِ ماحولیات کی مناسبت سے میں اپنے تمام شہریوں کو  اور پوری انسانیت کو ایک دفعہ پھر اس دنیا کے ہمارے پاس آئندہ نسلوں کی امانت ہونے کی یاد دہانی کرواتا اور ہر ایک کو ماحول اور فطرت کے مقابل زیادہ حساس ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔



متعللقہ خبریں