جب تک ہماری توقعات پوری نہیں کی جاتیں ہمارا موقف تبدیل نہیں ہو گا: ایردوان

سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو رکنیت کے معاملے میں جب تک ہماری توقعات پوری نہیں کی جاتیں ہمارے موقف میں تبدیلی نہیں آئے گی: صدر رجب طیب ایردوان

1837884
جب تک ہماری توقعات پوری نہیں کی جاتیں ہمارا موقف تبدیل نہیں ہو گا: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "جب تک ہماری توقعات پوری نہیں کی جاتیں ہمارا موقف تبدیل نہیں ہو گا"۔

حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے انقرہ کی تحصل قزلجا حمام میں منعقدہ 30 ویں مشاورتی اجلاس کی اختتامی نشست سے خطاب میں صدر ایردوان نے سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو رکنیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ہم سمجھ رہے ہیں کہ علاقائی و گلوبل پیش رفتوں کے مقابل ترکی کا اصولی موقف بیرونی دنیا کے بعض کرداروں کو بے اطمینان کر رہا ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "حالیہ دور میں ترکی کو نیٹو کی وسعت کے معاملے میں لچک کی نصیحت کرنے والوں کا اصرار اس بات کا مظہر ہے کہ ہمارا مصّمم موقف مبنی برحق ہے۔ سویڈن اور فن لینڈ کی رکنیت کے معاملے میں جب تک ہماری، اپنے مخاطبین کو بتائی گئی، توقعات پوری نہیں کی جاتیں ہمارے موقف میں تبدیلی نہیں آئے گی"۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "مغرب کا اپنے دفاع کے لئے قائم کردہ نظام چٹخ رہا ہے۔ ہم سالوں سے اقوام متحدہ میں اصلاحات پر بات کر رہے ہیں اور موجود حالات ثابت کر رہے ہیں کہ ہماری تجویز کس قدر درست تھی۔ ہم کہتے چلے آ رہے ہیں کہ دنیا 5 سے بڑی ہے اور اب یہ خود بھی یہی بات کہنا شروع ہو گئے ہیں۔ اب یہ کہہ رہے ہیں کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کر لیں۔ یہ ہمارے کہے کہ طرف ضرور آئیں گے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ترکی 11 سال سے شام کی طرف سے غیر منّظم ہجرت کے مسئلے سے کامیابی سے نبٹ رہا ہے لیکن یوکرین ۔ روس بحران کے نتیجے میں ہجرت پر یورپ میں پھیلی ہوئی سراسیمگی باعثِ عبرت ہے۔ ہماری دعا ہے کہ اس وقت دنیا جس بحرانی دور سے گزر رہی ہے وہ جلد ختم ہو اور حالات معمول پر آ جائیں"۔



متعللقہ خبریں