ترکی کی جنوبی سرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے نیا عسکری آپریشن کیا جائیگا، صدر ایردوان

ہم  اپنی جنوبی سرحدوں   کی سلامتی پٹی  میں خامیوں کو نئے آپریشنز کے ذریعے دور کریں گے

1837660
ترکی کی جنوبی سرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے نیا عسکری آپریشن کیا جائیگا، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے  کہ ہماری جنوبی سرحدوں کی سلامتی کے  تحفظات کو کسی نئے آپریشن کے  ذریعے دور کیا جائیگا۔

صدر اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) کے چیئرمین ایردوان نے دارالحکومت انقرہ کے ضلع کزل جا حمام میں منعقدہ اپنی پارٹی کے 30ویں مشاورتی  و جائزاتی  اجلاس سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا  کہ ترک  مسلح افواج کو  ہر شعبے میں دنیا کی جدید ترین افواج کی صف میں شامل کرنے      کے  لیے اقدامات اٹھائے گئے ہیں، ہم نے  فرات ڈھال، شاخِ زیتون، چشمہ امن،  بہار ڈھال  عسکری کاروائیوں سمیت ماہ اپریل میں شروع کردہ  پنجہ۔ لاک آپریشن کی بدولت  ہماری جنوبی سرحدوں پر قائم  دہشت گرد راہداری کو تہس نہس کر دیا ہے۔

ہم  اپنی جنوبی سرحدوں   کی سلامتی پٹی  میں خامیوں کو نئے آپریشنز کے ذریعے دور کریں گےاور ملکی  تحفظ کے تحفظات کو  نئی کاروائیوں کی بدولت رفع  کیا جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں