صدر رجب طیب ایردوان صدر الہام علی ایف کی دعوت پر آذربائیجان کے دورے پر روانہ

ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، صدر ایردوان دورہ کے  دائرہ کار میں ایوی ایشن، اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی فیسٹیول  ٹیکنو فیسٹ  آذربائیجان، ڈسٹنگوئشڈ آبزرور ڈے" میں شرکت کریں گے

1833988
صدر رجب طیب ایردوان صدر الہام علی ایف کی دعوت پر آذربائیجان کے دورے پر روانہ

صدر رجب طیب ایردوان صدر الہام علی ایف کی دعوت پر  ایک روزہ  دورے آذربائیجان  روانہ ہوگئے  ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، صدر ایردوان دورہ کے  دائرہ کار میں ایوی ایشن، اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی فیسٹیول  ٹیکنو فیسٹ  آذربائیجان، ڈسٹنگوئشڈ آبزرور ڈے" میں شرکت کریں گے، جو کہ ترکی سے باہر پہلی   آذربائیجان کے یوم آزادی کے موقع پر ب دارالحکومت باکو میں منعقد ہو رہا ہے ۔

ایردوان اور علی  ایف آذربائیجان کی فضائیہ کے ساتھ ترک ستاروں اور OLOTÜRK فضائی شو کو دیکھیں گے۔

بعد ازاں دونوں رہنما آسان سروس سینٹر اور باکو سائنس سینٹر کا افتتاح کریں گے۔

صدر ایردوان ، شام کو علی  ایف کے ساتھ عشائیہ  میں شرکت کرنے کے بعد   رات کو ترکی واپس  چلے آئیں گے ۔



متعللقہ خبریں