وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار کا روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو سے ٹیلی فونک رابطہ

وزارت قومی دفاع (MSB) کے بیان کے مطابق، حلوصی آقار   نے انسانی صورتحال کو بحال کرنے اور خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے فوری جنگ بندی کی اہمیت پر زور دیا، اور خاص طور پر عام شہریوں کے محفوظ انخلاء کی فوری ضرورت پر زور دیا

1821550
وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار کا روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار  نے روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو سے فون پر بات کی۔

وزارت قومی دفاع (MSB) کے بیان کے مطابق، حلوصی آقار   نے انسانی صورتحال کو بحال کرنے اور خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے فوری جنگ بندی کی اہمیت پر زور دیا، اور خاص طور پر عام شہریوں کے محفوظ انخلاء کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

وزیر حلوصی آقار  نے ایک بار پھر کہا کہ ترکی، جو کہ انسانی امداد کے لیے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، خطے میں امن کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، جیسا کہ اس نے پہلے کیا تھا۔

روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا۔



متعللقہ خبریں