صدر رجب طیب ایردوان کی دورہ سعودی عرب کے دوران پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی خواہش

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں  ترک صدر طیب ایردوان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو سعودی عرب ہی میں ملاقات کا پیغام بھجوایا تھا جسے وزیراعظم شہباز شریف نے بخوشی قبول کرلیا ہے

1820589
صدر رجب طیب ایردوان کی دورہ سعودی عرب کے دوران پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی خواہش

ترکی کے صدر  رجب طیب ایردوان  جو ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف   سے ملاقات کریں گے۔

دونوں  رہنما  وں کے درمیان طویل عرصے سے بڑی  قریبی مراسم چلے آرہے ہیں۔

ترک صدر ایردوان  کے ساتھ قریبی مراسم ہی کے نتیجے میں شہباز شریف نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے دور میں پنجاب  کی ترقی کی طرف خصوصی توجہ دی  تھی اور ترک فرموں کے دروازے  پاکستان کے لیے  کھول دیے تھے۔

اب جبکہ  ترکی کے صدر  ایردوان اور پاکستان کے وزیر اعظم  سعودی عرب کے دورے پر ہیں تو  دونوں رہنماوں نے  اپنے ان مراسم کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں  ترک صدر طیب ایردوان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو سعودی عرب ہی میں ملاقات کا پیغام بھجوایا تھا جسے وزیراعظم شہباز شریف نے بخوشی قبول کرلیا ہے۔

ترک صدر اردوان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بھیجے گئے پیغام میں کہا ہے کہ " میں  آپ سے ملاقات کا خواہش مند ہوں۔"

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر گزشتہ روز مدینہ منورہ پہنچے تھے۔

ترک صدر طیب اردوان بھی ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔



متعللقہ خبریں