ترکی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایکواڈور کی رکنیت کی مکمل حمایت کرے گا: چاوش اولو

میولود چاوش اولو نے 26 اپریل کو ایکواڈور کے دارالحکومت کوئٹو کے اپنے دورے کے دائرہ کار  میں  Notadiplomatica" کے لیے ترکی اور ایکواڈور:  جغرافیہ، مشترکہ اقدار اور مفادات سے منسلک" ایک کالم تحریرم  کیاہے

1818818
ترکی  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایکواڈور کی رکنیت کی مکمل حمایت کرے گا: چاوش اولو

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکی جلد ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) میں ایکواڈور کی رکنیت کی مکمل حمایت کرے گا۔

میولود چاوش اولو نے 26 اپریل کو ایکواڈور کے دارالحکومت کوئٹو کے اپنے دورے کے دائرہ کار  میں  Notadiplomatica" کے لیے ترکی اور ایکواڈور:  جغرافیہ، مشترکہ اقدار اور مفادات سے منسلک" ایک کالم تحریرم  کیاہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ  ترکی ایک اسٹریٹجک مقام پر ہے  جو  کئی  براعظموں اور ثقافتوں کا سنگم   ہے  اور اسی وجہ سے  بہت سے تنازعات سے گھرا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی  اس سلسلے  میں  خصوصی ذمہ داری محسوس  کرتے ہوئے  وہ ان مسائل سے انسانیت پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش صرف کررہا ہے۔

انہوں نے لاطینی امریکہ کے لیے ترکی کی جانب سے شروع کی گئی سماجی امداد کی پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "ہمارا مقصد خطے کے تمام ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو گہرا اور متنوع بنانا تھا تاکہ تعاون کی عظیم صلاحیت کا ادراک کیا جا سکے۔ ہم ایک ایسی عالمی دنیا میں رہتے ہیں جہاں اب ہم ایک دوسرے سے الگ تھلگ نہیں رہ سکتے ۔ یہ سب کچھ  ہماری  سماجی امداد کی پالیسی   کا حصہ ہے اور  ہماری خارجہ پالیسی کے اسٹریٹجک ستونوں میں سے ایک ہے۔

وزیر خارجہ نے ایکواڈور کے ساتھ بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر تعاون کا بھی حوالہ  دیتے ہوئے کہا کہ

"ترکی ایکواڈور کی جلد ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں رکنیت کی مکمل حمایت کرے گا۔



متعللقہ خبریں