ترک صدر ایردوان پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد کا ٹیلی فون کرنے والے پہلے غیرملکی سربراہ

صدر ایردوان نے نو منتخب وزیراعظم  شہباز شریف سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کے وزیراعظم منتخب ہونے پر خوشی محسوس ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ" مجھے یقین ہے کہ آپ کی لیڈر شپ میں پاکستان  اور ترکی کے درمیان تعلقات  کو فروغ دینے میں مدد ملے گی

1810673
ترک صدر ایردوان پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد کا ٹیلی فون کرنے والے پہلے غیرملکی سربراہ

ترک  صدر رجب طیب ایردوان  پہلے غیر ملکی سربراہ ہیں جنہوں نے پاکستان کی قومی اسمبلی میں   نو منتخب   وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد کا  ٹیلی فون کیا ہے۔

صدر ایردوان نے نو منتخب وزیراعظم  شہباز شریف سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کے وزیراعظم منتخب ہونے پر خوشی محسوس ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ" مجھے یقین ہے کہ آپ کی لیڈر شپ میں پاکستان  اور ترکی کے درمیان تعلقات  کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ "

نو منتخب وزیراعظم  شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور ترکی دو  قابل اعتماد برادر   ممالک  ہیں اور ہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات  کو مزید  مضبوط اور فروغ دینا چاہتے ہیں۔

نو منتخب  وزیراعظم شہباز شریف نے صدرایردوان  کے مبارکباد کے ٹیلی فون پر صدر ایردوان  کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 



متعللقہ خبریں