ترکیہ کی طرف سے ہنگری کے لئے تعزیتی پیغام

ہم، ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے عزیزوں، دوست ملک ہنگری کی حکومت اور عوام سے تعزیت کرتے ہیں: ترکیہ وزارت خارجہ

1807652
ترکیہ کی طرف سے ہنگری کے لئے تعزیتی پیغام

ترکیہ نے ہنگری میں ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

ترکیہ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم، ہنگری کے جنوب مشرقی قصبے منڈسزینٹ میں آج، بروز 5 اپریل، صبح کے وقت پیش آنے والے ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے عزیزوں سے تعزیت کرتے اور زخمی کی جلد صحتیابی کے متمنی ہیں۔ ہم دوست ملک ہنگری کی حکومت اور عوام سے بھی تعزیت کرتے ہیں"۔

 



متعللقہ خبریں