ترک صدر ایردوان کل سہہ ملکی افریقہ کے دورے پر روانہ ہوں گے

دوروں کے دائرہ کار میں منعقد ہونے والی سرکاری ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر زور دیا جائےگا

1781445
ترک صدر ایردوان کل سہہ ملکی افریقہ کے دورے پر روانہ ہوں گے

صدر رجب طیب ایردوان 20 تا 23  فروری جمہوریہ کونگو، سینیگال اور گینے باساؤ کے دورے سر انجام دیں گے۔

ایوان صدر کے محکمہ اطلاعات  طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دوروں کے دائرہ کار میں منعقد ہونے والی سرکاری ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر زور دیا جائےگا اور ترکی اور ان ممالک کے درمیان ہر شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

صدر ایردوان دورہ ڈکار  کے دوران ایک ترک کمپنی کی طرف سے تعمیر کردہ 50,000 نشستوں والے ڈاکار اولمپک اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں سینیگال کے صدر میکی سال اور تقریب میں مدعو دیگر مہمان صدور  کے ہمراہ شرکت کریں گے۔

ترک صدر کی  اس دائرہ کار میں  تقریب میں شریک دیگر ممالک کے سربراہان سے دو طرفہ مذاکرات کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔علاوہ ازیں  ڈکار میں   ترک سفارتخانے کی نئی عمارت کا افتتاح بھی  صدر ایردوان کے ہاتھوں  سر انجام پائے گا۔

جناب ایردوان کا گینے بیساؤ کا دورہ ترکی سے اس ملک میں صدارتی سطح پر پہلا دورہ ہو گا۔

 

 



متعللقہ خبریں