وزیر قومی دفاع   حلوصی آقار  نیٹو ہیڈ کوارٹر میں

نیٹو میں ترکی کے مستقل نمائندے، سفیر باساط  اوزترک اور دیگر حکام نے ان کا خیرمقدم کیا، آقار نے نیٹو کے مستقل نمائندہ  آفس  اور ترکی کے فوجی نمائند ہ آفس  کا  دورہ کیا

1779702
وزیر قومی دفاع   حلوصی آقار  نیٹو  ہیڈ کوارٹر  میں

وزیر قومی دفاع   حلوصی آقار  نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے لیے بیلجیئم کے شہر برسلز میں نیٹو ہیڈ کوارٹر  پہنچ گئے ہیں ۔

نیٹو میں ترکی کے مستقل نمائندے، سفیر باساط  اوزترک اور دیگر حکام نے ان کا خیرمقدم کیا، آقار نے نیٹو کے مستقل نمائندہ  آفس  اور ترکی کے فوجی نمائند ہ آفس  کا  دورہ کیا۔

آقار  نے  حکام سے سے ملاقات کے موقع پر  جاری کاموں کے بارے میں معلومات حاصل کی اور کہا کہ  صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں ترکی  ایک اہم ملک کے طور پر بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ابھرا ہے  اور ترکی اس سلسلے میں بہت اہم امور سر انجام  دے رہا   اور بڑے پیمانے   پر کامیابیاں حاصل  کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ   ترکی  بہت سے مختلف عوامل کی  وجہ سے ایک حساس دور سے گزر  رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 85 ملین  ترک عوام، آپ سے بڑی توقعات  لگائے بیٹھے ہیں ۔ اس سال ترکی کے نیٹو سے الحاق کی 70 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ نیٹو کی اقدار اور ذمہ داریوں کو بانٹتے ہوئے، ترکی نے 1952 کے بعد سے اس کو تفویض کردہ تمام فرائض اور مشن کو کامیابی سے پورا کیا ہے۔

آقار  نے  نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت سے قبل نیٹو ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک میٹنگ میں شرکت کی  اور چند ممالک کے وزرائے دفاع کے ساتھ دو طرفہ امور پر بات چیت کی۔



متعللقہ خبریں