ہم، اگلے سال قومی راکٹ کے ساتھ چاند کی سطح پر اتریں گے: ایردوان

انشاء اللہ آئندہ سال یعنی جمہوریہ ترکی کی 100 ویں سالگرہ کے موقع ہر ہم قومی راکٹ کے ساتھ چاند کی سطح پر بمپی لینڈنگ کریں گے: صدر رجب طیب ایردوان

1779637
ہم، اگلے سال قومی راکٹ کے ساتھ چاند کی سطح پر اتریں گے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی آئندہ سال اپنے تیار کردہ قومی راکٹ کے ساتھ چاند کی سطح پر بمپی لینڈنگ کرے گا۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں متحدہ عرب امارات اور ہماری خلائی ایجنسیوں کے درمیان فعال تعاون اور تجربات کا تبادلہ ہمارے مشترکہ مفاد میں ہو گا۔

انہوں نے کل دبئی ایکسپو عرب امارات پویلئین میں نوجوانوں کے ساتھ ملاقات کی۔

نوجوانوں سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ترکی اور عرب امارات کے درمیان رابطے اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے ہم نے نئے اقدامات کئے ہیں۔ اس دائرہ کار میں ابو ظہبی میں نوجوانوں کے شعبے میں تعاون سے متعلق ایک میمورینڈم پر دستخط کئے گئے ہیں اور اس طرح نوجوانوں کے خیالات کو حقیقت بنانے کے راستے کی ایک اور اہم رکاوٹ دُور کر دی گئی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ نوجوان بھی اس میمورینڈم کی روح کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ضروری کوششیں کریں گے۔

نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہم آپ سے ترکی اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قلبی سفیر بننے کی توقع رکھتے ہیں۔ بحیثیت دوست اور برادر ملک کے ہمارے درمیان تعاون کا ایک وسیع اور متنوع میدان ہے۔ خاص طور پر خلائی پروگراموں اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ہم ایک ہی ویژن کے حامل ہیں۔ ہم نے، ایک طویل منصوبہ بندی اور محنت سے شروع کئے گئے قومی خلائی پروگرام کا گذشتہ سال اعلان کیا ہے۔ انشاء اللہ آئندہ سال یعنی جمہوریہ ترکی کی 100 ویں سالگرہ کے موقع ہر ہم قومی راکٹ کے ساتھ چاند کی سطح پر بمپی لینڈنگ کریں گے۔

صدر ایردوان نے خلاء، ٹیکنالوجی، اسٹارٹ اپ کمپنیوں اور سائنسی تعاون جیسے شعبوں میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ مشترکہ کاروائیوں میں تیز رفتار اضافے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا ہے کہ ہم صرف اسی شکل میں اپنے خیالات اور اہداف کو حقیقت بنا سکتے ہیں۔ میں، آپ کی روشن آنکھوں میں اس عزم، یقین اور حوصلے کو دیکھ رہا ہوں۔

 



متعللقہ خبریں