صدر ایردوان، ہمارا مشترکہ ہدف، ترکی اور یو اے ای کے باہمی تعلقات کو آگے لیجانا ہے

معزز دوست  شیخ محمد بن زائد   کے گزشتہ برس ماہ نومبر  میں  دورہ  ترکی  سے ہمارے ممالک کے مابین  تعلقات میں ایک نیا دور شروع ہوا ہے

1779113
صدر ایردوان، ہمارا مشترکہ ہدف، ترکی اور یو اے ای کے باہمی تعلقات کو آگے لیجانا ہے

صدر رجب  طیب ایردوان   کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے  ہمراہ ہمارا مشترکہ ہدف دو طرفہ تعلقات  کو ہر شعبے میں  کہیں زیادہ بلند  سطح تک لیجا نا ہے۔

صدر ایردوان نے  ابو ظہبی  میں  یو اے ای کے  آجران   اور سرمایہ کاروں سے خطاب کیا۔

ایردوان  نے کہا ہے کہ قیمتی دوست  شیخ محمد بن زائد   کے گزشتہ برس ماہ نومبر  میں  دورہ  ترکی     سے ہمارے ممالک کے مابین  تعلقات میں ایک نیا دور شروع ہوا ہے۔  تجارتی تعلقات کے فروغ ،  سرمایہ کاری میں  اضافے کے معاملے پر  ہم  مشترکہ ارادے کے مالک ہیں۔   ہمارے کل  کے مذاکرات میں  اس دو  طرفہ مفاہمت  کی تصدیق کی ہے۔   ہم نے 13 معاہدے طے کیے  ہیں۔  متحدہ عرب امارات  ترکی کا خلیجی علاقے میں   نمایاں شراکت دار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارا مشترکہ ہدف  دو طرفہ تعلقات کو  ہر شعبے میں فروغ دینا  ہے۔ کل  ہم نے   وسیع شعبوں میں  ایک  دوسرے سے تعاون قائم کرنے کا معاہدوں کی صورت میں عندیہ دیا ہے۔

ترکی اور  یو اے ای  اقتصادی اعتبار سے ایک دوسرے کی کمی کو پورا کرنے والے  ممالک  ہیں اور انہوں نے  قلیل مدت کے اندر طویل فاصلہ طے کیا ہے،   بری،  ہوائی ، بینکاری  اور  فنانس سمیت ہر شعبے میں اقتصادی  روابط  کو تقویت دینے کے لیے  ہم لازمی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

ترکی  کی  85 ملین کی آبادی،   بلندی کی جانب مائل  صنعتی پیداوار ،   با ہنر روز گار  اور مضبوط بنیادی ڈھانچہ اسے   دوسرے ممالک کے لیے جاذب نظر بنا رہا ہے۔

صدر نے مزید کہا  کہ   عالمی  شرح نمو میں  3٫4 فیصد کی  گراوٹ آئی ہے،  لیکن ہم نے 1٫8 فیصد  سے ترقی کی تھی۔  گزشتہ برس ہم نے ریکارڈ  225 ارب ڈالر کی   برآمدات سر انجام دی ہیں۔

 

 

.



متعللقہ خبریں