"آپریشن ونٹر ایگل" کے دوران بڑی تعداد میں دہشت گردوں کا قلع قمع کردیا گیا ہے: وزیر قومی دفاع

ترک مسلح افواج کے طیاروں نے دریک، سنجار اور قارا جاک کے علاقوں میں دہشت گرد اڈوں کے طور پر استعمالکیے جانے والے علاقوں کو نشانہ بنایا ہے اور "ہم نے آپریشن ونٹر ایگل کامیابی سے مکمل کر لیا ہے

1772160
"آپریشن ونٹر ایگل"  کے دوران بڑی تعداد میں دہشت گردوں کا قلع قمع کردیا گیا ہے: وزیر قومی دفاع

وزیر قومی دفاع حلوسی آقار نے کہا کہ "آپریشن ونٹر ایگل" کے ذریعےترک مسلح افواج  دہشت گردوں کے گرد گھیرا  تنگ کررہی ہے۔

دارالحکومت انقرہ میں فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر میں اپنے ایک بیان میں آقار نے کہا ہے کہ ترک مسلح افواج کے طیاروں نے دریک، سنجار اور قارا جاک کے علاقوں میں دہشت گرد اڈوں کے طور پر استعمالکیے جانے والے علاقوں کو نشانہ بنایا ہے اور "ہم نے آپریشن ونٹر ایگل کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔

آقار نے کہا، "ہمارا مقصد اپنے 84 ملین شہریوں اور اپنی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

"اس تناظر میں، شمالی عراق اور شام میں دہشت گردوں کے اہداف کے خلاف کی جانے والی کارروائی کو احتیاط سے منصوبہ بندی کی گئی تھی اور کامیابی کے ساتھ انجام دیا گیا تھا۔ ہماری تمام سرگرمیوں کی طرح، ہم نے منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد دونوں میں، معصوم لوگوں اور ماحول کو نقصان نہ پہنچانے کے لیے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کیں اور اسی کے مطابق، ہم نے آپریشن کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی پناہ گاہوں، بنکروں، غاروں، سرنگوں، گوداموں، نام نہاد تربیتی مراکز اور دہشت گردوں کے نام نہاد ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا گیااور ان تمام کو تباہ کردیا گیا ہے۔

وزیر قومی دفاع حلوسی آقار نے کہا کہ "آپریشن ونٹر ایگل" کے ذریعےترک مسلح افواج  دہشت گردوں کے گرد گھیرا  تنگ کررہی ہے۔  دہشت گرد تنظیم کے خاتمے میں تیزی آئی۔ اس تباہی کو دیکھتے ہوئے نام نہاد سرغنہ  ترک مسلح افواج کے سامنے ہتھیار ڈال دیں گے۔  انصاف کے سامنے ہتھیار ڈال دیں گے۔"

انہوں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ عزم کے ساتھ جاری رہے گی

"آپریشن ونٹر ایگل میں بہت سے دہشت گردوں کو غیر فعال بنادیا گیا ہے۔  ہم جلد ہی   حاصل کرلیں گے۔

آقار نے کہا کہ  اس آپریشن سے دہشت گردوں کی مطلوبہ فہرست میں شامل بڑی تعداد میں  دہشت گردوں کا قلع قمع  کردیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں