ترکی کی قومی سلامتی کونسل میں یوکرین اور روس کے درمیان کشدگی کو کم کرنے پر غور

صدر رجب طیب ایردوان کی صدارت میں صدارتی کمپلیکس میں ہونے والے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد ایک بیان جاری کیا گیا ہے

1769630
ترکی کی قومی سلامتی کونسل میں یوکرین اور روس کے درمیان کشدگی کو کم کرنے پر غور

قومی سلامتی کونسل (این ایس سی) نے اس بات پر زور دیا کہ روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی میں اضافے سے کسی فریق کو فائدہ  نہیں ہوگا ، فریقین پر زور دیا کہ وہ عقل سلیم سے کام لیتے ہوئے  سے تناؤ کو کم کریں۔

صدر رجب طیب ایردوان کی صدارت میں صدارتی کمپلیکس میں ہونے والے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں 2021 میں ترکی کی قومی سلامتی کے لیے اہم سیاسی، عسکری، اقتصادی اور سماجی پیش رفت کے تمام پہلوؤں، 2022 میں درپیش ممکنہ چیلنجز اور ہونے والی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا اور اس دائرہ کار میں میں رہتے ہوئے تمام امور پر غور کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں روسی فیڈریشن اور یوکرین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ کشیدگی میں اضافے سے  کسی فریق کو فائدہ  نہیں ہوگا ، فریقین پر زور دیا کہ وہ عقل سلیم سے کام لیتے ہوئے  سے تناؤ کو کم کریں ۔

فریقین بالخصوص ترکی اور آرمینیا کی تعمیری اور مخلصانہ کوششوں سے جنوبی قفقاز میں امن و استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے قائم کردہ میکانزم کی بہتری اور کوششوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

بیان میں یونان سے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جزائر کو مسلح کرنے میں لگا رہتا ہےسے  کہا گیا ہے کہ وہ ترکی کے ساتھ مذاکرات  اور تعاون کی اپیل کا  مخلصانہ جواب دے، اور بحیرہ ایجیئن اور بحیرہ روم میں ترکی کے  جائز حقوق اور مفادات کا  تحفظ کرے ۔



متعللقہ خبریں