یونان خطے میں اشتعال انگیزی کو ہوا نہ دے: ترک امور خارجہ

ترک امور خارجہ نےکہا کہ  یونان کی جانب سے ترکی کے حقوق اور مفادات کے دفاع کو خود کے لیے خطرہ تصورکرنا ایک  غیر مصدقہ فعل ہے جسے مسترد کیا جاتا ہے

1757255
یونان خطے میں اشتعال انگیزی کو ہوا نہ دے: ترک امور خارجہ

ترکی نے یونان سے کہا ہے کہ وہ عالمی قوانین اور معاہدوں کا احترام کرے۔

ترک امور خارجہ کے ترجمان تانجو بیلگیچ نے یونانی وزیر خارجہ نیکوس دندیاس کے ترکی سے متعلق بیانات کو اشتعال انگیز قرار دیا۔

ترجمان نے  اس حوالے سے کہا کہ  یونان کی جانب سے ترکی کے حقوق اور مفادات کے دفاع کو خود کے لیے خطرہ تصورکرنا ایک  غیر مصدقہ فعل ہے جسے مسترد کیا جاتا ہے۔ اگر خطے میں کوئی خطرہ موجود ہے تو اس کی وجہ  یونان کے اشتعال انگیز بیانات ہیں،یونانی وزیر خارجہ کے تقریبا ہر روز دیئے گئے ترک مخالف بیانات امن و استحکام کےمنافی اور نام نہاد دعووں کے علاوہ کچھ نہیں،یہ  اشتعال انگیز بیانات  نہ تو اچھی ہمسائیگی کے لیے اور نہ ہی یونان کی جانب سے شروع کر دہ مشاورتی مذاکرات کے لیے مفید ہونگے۔

 بیلگیج نے کا کہ یونانی وزیر خارجہ مکالمت کے بجائے کشیدگی کو ترجیح دینے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ بحیرہ ایجئن اور بحیرہ روم میں یونان عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عدم استحکام کی فضا پیدا کررہا ہے لہذا  اسے دعوت دی جاتی ہے کہ وہ عالمی قوانین اور معاہدوں کا احترام کرے،یونان کی جانب سے ترکی کے حقوق اور مفادات  کے دفاع کو خود کے لیے خطرہ تصور کرنا اور اس حوالے سے دنیا میں ایک غلط تاثر پیدا کرنا مسترد کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی وزیر خارجہ کے ہمراہ  ایتھنز میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران یونانی وزیر اعظم نے کہا تھا کہ  ترکی کا اسلحہ جمع کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور وہ خطے میں جارحانہ پالیسی روا رکھےہوئے ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں