ترک صدر رجب طیب ایردوان دورہ ترکمانستان پر روانہ

صدر ایردوان 28 نومبر کو منعقد ہونےوالی اقتصادی تعاون تنظیم کی 15 ویں سمٹ میں  شرکت کریں گے

1739584
ترک صدر رجب طیب ایردوان  دورہ ترکمانستان پر روانہ

صدر رجب طیب ایردوان  ترکمانستان کے سرکاری دورے  پر تشریف لے گئے ہیں۔

صدر ایردوان نے استنبول  کے اتاترک ہوائی اڈے سے  ایک خصوصی طیارے کے ذریعے  عاشق آباد روانہ ہوئے۔

عاشق آباد ہوائی اڈے پر ترکمانی کابینہ کمیٹی کے نائب صدر چارے گیلی چووف  ترکی کے اس ملک میں سفیر توغان اورال اور دیگر حکام نے خیر مقدم کیا۔

جناب ایردوان  سرکاری دورےکےبعد ترکمانی صدر قربان گلی  بردی مہمدوف  کی زیر صدارت کے ’’مل جل کر مستقبل‘‘ مرکزی خیال کے تحت  28 نومبر کو منعقد ہونےوالی اقتصادی تعاون تنظیم کی 15 ویں سمٹ میں  شرکت کریں گے۔

صدر  اس دوران بعض رکن ممالک کے سربراہان سے دو طرفہ  مذاکرات بھی سر انجام دیں گے۔

 



متعللقہ خبریں