ترک مسلح افواج اور قومی خفیہ ایجنسی MIT کا آپریشن: PKK کا سرغنہ ہلاک

عراق کے شمال میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 5 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا، ہلاک ہونے والوں میں تنظیم کا سرغنہ علی حیدر کائیتان بھی شامل ہے

1735554
ترک مسلح افواج اور قومی خفیہ ایجنسی MIT کا آپریشن: PKK کا سرغنہ ہلاک

عراق کے شمال میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 5 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

ترکی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک مسلح افواج اور قومی خفیہ ایجنسی MIT کے مربوط آپریشن کے نتیجے میں عراق کے شمالی علاقے ہاکرک میں PKK کے دہشت گردوں کی نشاندہی کے بعد مسلح ڈرون طیاروں کے ساتھ آپریشن کر کے 5 دہشت گردوں کا غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد موئثر شکل میں اور مصّمم ارادے کے ساتھ جاری رہے گی۔

ترکی مسلح افواج اور MIT کی طرف سے کئے گئے مذکورہ آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں PKK/KCK کے بانیوں میں سے فواد کے کوڈ نیم کے ساتھ علی حیدر کائیتان بھی شامل ہے۔

سکیورٹی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق دہشت گرد تنظیم PKK نے تنظیم سے فرار کے سدباب اور دہشت گردوں کے حوصلے بلند رکھنے کے لئے کائیتان کی موت کو پوشیدہ رکھا ہے۔ دہشت گرد کائیتان کی لاش صرف دہشت گرد تنظیم کے سرغناوں کی طرف سے دفن کی گئی اور تدفین میں شامل دہشت گردوں کو تنظیم کی طرف سے قتل کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں