ترک فوجی دستوں کی  آذربائیجان میں مدتِ فرائض  میں ایک سال کی توسیع کا فیصلہ

ترکی نے خطے میں امن و استحکام کو مضبوط بنانے اور اس کے لیے اقتصادی ڈھانچے کی تعمیر اور بحالی کے لیے اہم  سطح کے اقدامات کیے ہیں

1733379
ترک فوجی دستوں کی  آذربائیجان میں مدتِ فرائض  میں ایک سال کی توسیع کا فیصلہ

ترک فوجیوں کی  آذربائیجان میں مدتِ فرائض  میں ایک سال کی توسیع  سے متعلق قومی اسمبلی کی   قرار داد  سرکاری  گزٹ میں شائع ہو گئی ہے۔

قرار داد میں کہا گیا کہ مقبوضہ اراضی کو آزاد کرانے کی جدوجہد میں آذربائیجان کی کامیابی اور میدان میں نئی ​​صورتحال کے نتیجے میں 9 نومبر 2020 کو آذربائیجان، آرمینیا اور روس کی طرف سے دستخط کیے گئے ’’سہ رکنی اعلامیہ‘‘میں خطے میں استحکام کو برقرار رکھنے کے زیر مقصد   تعین کردہ سرگرمیاں جاری ہیں۔

فیصلے میں، جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ترکی نے عمل کے آغاز سے ہی آذربائیجان کی بھرپور حمایت کی ہے تاکہ یہ بین الاقوامی قانون اور جائز خود مختاری کے حقوق کی بنیاد پر اپنی علاقائی سالمیت سمیت اپنے تمام حقوق کا دفاع کر سکے۔ خطے میں امن و استحکام کو مضبوط بنانے اور اس کے لیے اقتصادی ڈھانچے کی تعمیر اور بحالی کے لیے  ترکی   نے اہم  سطح کے اقدامات کیے ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ترکی نے روس کے ساتھ مل کر جو مشترکہ مرکز قائم کیا اور جہاں ترک مسلح افواج کے اہلکار کام کرتے ہیں، نے اپنی سرگرمیاں کامیابی سے جاری رکھی ہوئی ہیں ، اور کہا گیا کہ فریقین مشترکہ مرکز کے ذریعے ترکی نے خطے کی سلامتی اور دونوں کے درمیان اعتماد سازی میں کردار ادا کیا۔

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مشترکہ مرکز میں ترک مسلح افواج کے اہلکاروں کے فرائض کا تسلسل خطے میں ترکی کے موثر اور تعمیری کردار اور قومی مفادات کا تقاضا ہے، بتایا گیا کہ ترک فوجیوں کی مدت فرائض میں17 نومبر 2021 سے ایک سال کی توسیع کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں