عالمِ ترک کی کانفرنس: ہم اگلے سال قبرص کو بھی اپنے ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں: صدر ایردوان

سبز ترقی منصوبوں کو ہم سب کو مِل کر شروع کرنا چاہیے۔ بحیثیت ترکی ہم ترک حکومتوں کی کمیٹی سِول تحفظ میکانزم کے قیام کی تجویز پیش کرتے ہیں: صدر ایردوان

1733262
عالمِ ترک کی کانفرنس: ہم اگلے سال قبرص کو بھی اپنے ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ قدرتی آفات کے معاملے میں بحیثیت ترکی ہم " ترک حکومتوں کی کمیٹی سِول تحفظ میکانزم" کے قیام کی تجویز پیش کرتے ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان کی زیرِ صدارت منعقدہ ترک کونسل صدور کی 8 ویں سربراہی کانفرنس استنبول کے جزیرہ جمہوریت و آزادی میں شروع ہو گئی ہے۔

کانفرنس سے خطاب میں صدر ایردوان نے دہشت گردی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ہم، PKK-YPG، داعش اور فیتو جیسی شر انگیز تنظیموں سمیت ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کے بارے میں پُر عزم ہیں۔ اس معاملے میں ہمیں باہمی تعاون میں اضافہ کرنا چاہیے"۔

قدرتی آفات کے بارے میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ " سبز ترقی کے بارے میں مشترکہ منصوبوں کو ہم سب کو مِل کر شروع کرنا چاہیے۔ بحیثیت ترکی مشترکہ کاروائیوں کے لئے ہم ترک حکومتوں کی کمیٹی سِول تحفظ میکانزم کے قیام کی تجویز پیش کرتے ہیں"۔

صدر ایردوان نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے عالمِ ترک کا ایک اٹوٹ انگ ہونے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ قبرصی ترکوں پر عائد تجرید اور پابندیوں میں کمی کے لئے مجھے آپ کے قیمتی تعاون پر بھروسہ ہے۔

ہمیں اسلام اور غیر ملکی دشمنی جیسی تخریبی لہروں کے خلاف مِل کر جدوجہد کرنی چاہیے۔ ہم، ترک دنیا کی تصویر میں مزید اضافے کے لئے، اگلے سال شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو بھی اپنے ساتھ دیکھنے کے جان و دل سے خواہش مند ہیں"۔

صدر ایردوان نے چار سال سے ترکی میں منعقد ہونے والے فیسٹیول "ٹیکنو فیسٹ" کے اگلے سال آذربائیجان میں منعقد ہونے کا بھی اعلان کیا۔

آذربائیجان کے صدر الہام علی ییف نے بھی کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ " میرے بھائی صدر رجب طیب ایردوان نے ثابت کر دیا ہے کہ آذربائیجان تنہا نہیں ہے اور ترکی اب کے بعد بھی ہمیشہ آذربائیجان کے ساتھ ہو گا۔ اس وقت ترک دنیا کے ممالک کے درمیان ایک مشترکہ ویژن موجود ہے۔ اس مشترکہ ویژن کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کی ضرورت ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ زنگیزور کوریڈور ترک دنیا کو ایک دوسرے کے ساتھ اور یورپ کے ساتھ منسلک کرے گا۔

واضح رہے کہ "سبز ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل دور کے ڈیجیٹل شہر" کے مرکزی خیال کے ساتھ منعقدہ اس کانفرنس میں آذربائیجان کے صدر الہام علی ییف، قزاقستان کے صدر قاسم جومیرت توکا ییف، کرغستان کے صدر سادر جبار اوف، ازبکستان کے صدر شوکت میرزی اوف شریک ہیں۔

اس کے علاوہ ہنگری، کے صدر وِکٹر اوربان اور ترکمانستان کے صدر گربان گلو بردی محمد اوف مبصر ممالک کی حیثیت سے کانفرنس میں شامل ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں