" دی فیکٹری" فرانسیسی کمپنی اور دہشتگردوں کے گٹھ جوڑ کا کالا چٹھہ

فرانسیسی سیمنٹ فیکٹری لا فارج  کی شام میں موجودگی بحال رکھنے، یورپی یونین فنڈز  کے فرانسیسی خفیہ ایجنسیوں کے تعاون سے داعش او رپی کےکے کو فراہم کرنے کا احوال بیان کیا جائے گا

1732498
" دی فیکٹری" فرانسیسی کمپنی اور دہشتگردوں کے گٹھ جوڑ کا کالا چٹھہ

تقریبا  دو سال تک پانچ لاکھ دستاویز کی باریک بینی کے بعد ٹی آر ٹی ورلڈ کی طرف سے تیار کردہ دی فیکٹری نامی دستاویزی فلم تیار کی گئی ہے۔

 اس فلم میں فرانسیسی لا فارج سیمنٹ فیکٹری،فرانسیسی خفیہ اداروں کے زیر کنترول دہشتگرد تنظیموں سے تعاون  سمیت داعش اور پی کےکے کو کروڑوں ڈالرز کی فراہمی پر مبنی دستاویز اور گواہان کا انکشاف کیا گیا ہے۔

یہ دستاویزی فلم  داعش کے پیرس پر حملوں کی چھٹی یاد کے موقع  پر   12 اور تیرہ نومبر  کو ٹی آر ٹی نیوز ،ٹی آرٹی  ورلڈ اور ٹی آر ٹی عربی پر نشر کی جائے گی ۔

اس فلم میں  شام کی جنگ کے دوران فرانسیسی سیمنٹ فیکٹری لا فارج  کی شام میں موجودگی بحال رکھنے، یورپی یونین فنڈز  کے فرانسیسی خفیہ ایجنسیوں کے تعاون سے داعش او رپی کےکے کو فراہم کرنے سمیت فرانسیسی سیاست دانوں اور اداروں کی طرف سے لافارج کو عدالتی کاروائی سے بچانے کے لیے کی گئی کوششوں کا پردہ فاش کیا جائے گا۔

یہ بھی بتایا جائے گا کہ کس طرح شام میں داعش کو مالی امداد دیتے ہوئے پیرس حملوں کی راہ ہموار کی گئی تھِی۔

صدارتی مشیر برائے اطلاعات فخر الدین آلتون نے اپنی ٹویٹ میں اس دستاویزی فلم کا ایک متعارفی حصہ پیش کیا ہے ۔

اپنی ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت میں ملوث فرانسیسی کمپنی،کروڑوں ڈالرز اور اس کے پس پردہ کالے کرتوت اور ہزاروں  معصوم انسانوں کی ہلاکت، بارہ نومبر کو" دی فیکٹری" نامی دستاویزی فلم میں دیکھئے۔

 



متعللقہ خبریں