F-35 کے تنازع کو حل کرنے اور مالیاتی امور پر تبادلہ خیال کرنے پر مذاکرات ہوں گے، وزارت دفاع

پہلی ملاقات میں دونوں فریقوں نے اپنے اپنے نقطہ نظر اور اپنے اپنے موقف پیش کیے تھے۔ دوسری ملاقات چند ماہ میں واشنگٹن میں متوقع ہے

1727550
F-35 کے تنازع کو حل کرنے اور مالیاتی امور پر تبادلہ خیال کرنے پر مذاکرات ہوں گے، وزارت دفاع

اعلان کیا گیا ہے کہ ترکی اور متحدہ امریکہ کی وزارت دفاع کے درمیان F-35 کے تنازع کو حل کرنے اور مالیاتی امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے چند ماہ میں دوسری میٹنگ واشنگٹن میں ہونے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

دارالحکومت انقرہ میں وزارت قومی دفاع  میں ایک پریس بریفنگ کا اہتمام کرتے ہوئے وزارت کے ذرائع نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔

ایف 35 جنگی طیاروں پر پینٹاگون کے وفد سے ملاقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ذرائع نے بتایا کہ ترکی اور امریکی وزارت دفاع کے درمیان گزشتہ ہفتے انقرہ میں ایف 35 کے تنازعے کے حل اور مالیاتی امور پر بات چیت کے لیے ملاقات ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے ملاقات کے اختتام پر مذاکرات کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "پہلی ملاقات میں دونوں فریقوں نے اپنے اپنے نقطہ نظر اور اپنے اپنے موقف پیش کیے تھے۔ دوسری ملاقات چند ماہ میں واشنگٹن میں متوقع ہے، ان ملاقاتوں میں مسائل کے حل کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔"

اس سوال کے جواب میں کہ آیا  کہ ان ملاقاتوں میں ترکی کی جانب سے ایف 35 پروگرام میں واپسی سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی جائے گی، ذرائع نے بتایا کہ"ہم نے اپنا مؤقف پیش کیا ہے۔ ہمارا  پہلا نظریہ یہ ہے کہ ہم F-35 پروگرام کو  واپس لوٹتے ہوئے مختص کردہ طیاروں کے حصول کو ممکن بنائیں  اگر یہ ممکن نہیں  تو ہم نے جو رقوم ادا کی تھیں انہیں واپس لیا جائے۔" اس تناظر میں مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ "



متعللقہ خبریں