شام میں 2 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت، امریکہ کا اظہار تعزیت

امریکی امور خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے  اپنی یومیہ پریس بریفنگ میں علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے  کے ترکی کے خلاف حملوں  کے حوالے سے کہا کہ  ہمارے نیٹو اتحادی ملک ترکی  پر سرحد پار حملوں کی مذمت کی جا تی ہے۔

1718760
شام میں 2 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت، امریکہ کا اظہار تعزیت

امریکہ نے شام میں  شہید ہوئے دو ترک  پولیس اہلکاروں  کے  ورثا سے اظہار تعزیت کیا اور حملے کی مذمت کی ہے۔

 امریکی امور خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے  اپنی یومیہ پریس بریفنگ میں علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے  کے ترکی کے خلاف حملوں  کے حوالے سے کہا کہ  ہمارے نیٹو اتحادی ملک ترکی  پر سرحد پار حملوں کی مذمت کی جا تی ہے۔

شام میں ہلاک  کیے گئے دو ترک  پولیس اہلکاروں اکے ورثا سے بھی امریکہ اظہار تعزیرت کرتا ہے۔

 ترجمان نے کہا کہ  جنگ بندی کے حامل علاقے میں تمام طرفین کو اس کی پاسداری کرنے اور  شام میں استحکام کی بحالی  سمیت وہاں سیاسی حل کےلیےکوششیں صرف کرنے کی ضرورت ہے۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ  ترکی نیٹو میں ہمارا ایک اہم  اتحادی ہے جو کہ  انسداد دہشتگردی اور  شام میں خانہ جنگی روکنے سمیت متعدد شعبوں میں  ہم سے تعاون  کر رہا ہے جبکہ  شام سے متعلق پالیسی میں ہم حکومت انقرہ سے قریبی مشاورت جاری رکھیں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں